زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

پنجاب میں  نامیاتی کاشتکاری 


پنجاب کی ریاست میں پی کے وی وائی کے تحت  تقریباََ چھ ہزارکسانوں نے نامیاتی کاشتکاری کو اپنایا

Posted On: 01 APR 2022 5:53PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود  کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی ۔

گزشتہ تین سال میں پرمپراگت  کرشی وکاس یوجنا( پی کے وی وائی ) کے تحت  پنجاب ریاست کی جانب سے مختص  کئے گئے  ،  جاری  کئے گئے ،استعمال کئے گئے فنڈزکی تفصیلات اس طرح ہیں:   

 

                                                                                     (لاکھوں روپے میں)

S.No

Year

Funds allocated

Fund Released

Fund Utilized

1

2018-19

806.35

-

-

2

2019-20

559.06

292.38

292.38

3

2020-21

201.96

1572.56

-

 

Total

1567.37

1864.94*

292.38

 

جاری کیا گیافنڈ مختص فنڈ سے زیادہ ہے کیونکہ  گزشتہ سال کی سرگرمیوں کی بچی ہوئی رقم  21-2020 میں جاری کی گئی ہے۔

پی کے وی وائی اسکیم کے تحت 18-2017  سے  20-2019  کی مدت کے دوران 200 کلسٹر کی منظوری دی گئی اور  19-2018سے 21-2020 کی مدت میں 100 کلسٹرز  کو منظور ی دی گئی ۔اس مدت کے دوران  کسانوں  کی کُل  6000تعداد نے  پنجاب ریاست میں  پی کے وی وائی کے تحت  نامیاتی کاشتکاری کو اپنایا ہے۔

حکومت، ملک میں نامیاتی کاشتکاری کے فروغ کے لئے پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا (پی کے وی وائی)اور شمال مشرقی  خطوں  کے لئے  مشن  نامیاتی ویلیو چین کے فروغ  (ایم او وی سی ڈی این ای آر ) اسکیموں کی نفاذکررہی ہے۔ ان اسکیموں کے تحت  کسانوں کی تربیت اور صلاحیت سازی کا انتظام ہے۔ پی کے وی وائی کے تحت  تین سال کےلئے  ہرکسان کو 7500 روپے کی مالی مدد فراہم کی جاتی ہے تاکہ کسانوں کی صلاحیت سازی کی جاسکے ۔ ایم او وی سی ڈی این ای آر کے تحت تین سال تک  کسانوں کی تربیت  ،  ہینڈ ہولڈنگ اور سرٹیفکیشن  کے لئے   فی کسان 10000   مالی مدد کا التزام ہے۔

نامیاتی  اور قدرتی کاشتکاری   کا قومی مرکز  (این سی اواین ایف ) ، غازی آباد،  زراعت  اور کسانوں کی فلاح وبہبود کےمحکمہ(ڈی اے اور ایف ڈبلیو ) کا ایک ماتحت دفتر ہے، جو  جیوک  کھیتی سمیلن کی تنظیم ، فیلڈ ڈیمونسٹریشن   اور کسانوں کی تربیت   اور  پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا  کے ذریعہ بھی  نامیاتی اور قدرتی  کاشتکاری  سے متعلق بیداری  پھیلانے کا کام کرتا ہے۔

گزشتہ تین سال میں   پنجاب کے لئے این سی او این ایف   کی طرف سے  نامیاتی  اور قدرتی کاشتکاری  سے متعلق   کئے گئے  تربیتی   اور مظاہرے کے پروگرام کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. 61 کسانوں کے لئے  کھیت کے عہدے داران  / ایکس ٹیشن کے دفاتر  کا دوروز ہ تربیت کے تین  پروگرام ۔

  2. 153 کسانوں  کے لئے ایک روزہ  کھیت کی تربیت نیز  فیلڈ ڈیمونسٹریشن  کے تین  پروگرام ۔

  3. مختلف ریاستوں  کے لئے آن لائن  سات دنوں  کے دو تربیتی پروگرام  ۔

  4. مختلف ریاستوں کے لئے  41 روزہ‘‘  آن لائن رسائی پروگرام ’’ اس سے  پنجاب کے کسانوں سمیت  527  کسان مستفید  ہوئے ہیں۔

 

*************

ش ح۔ع ح ۔رم 

U-3746

 



(Release ID: 1813090) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Punjabi