ٹیکسٹائلز کی وزارت
مخصوص تکنیکی خصوصیات والے ٹیکسٹائلس کے گیارہ سامان صرف ہینڈلوم پر پروڈکشن کے لئے محفوظ/ خاص ہیں
ہینڈلومس کے تحفظ کی اسکیم میں ریاستی حکومتوں کی صلاحیت سازی کے لئے التزامات کئے گئے ہیں
Posted On:
01 APR 2022 7:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 1/اپریل 2022 ۔ حکومت نے ہینڈلومس (اترپردیش آف آرٹیکلس فار پروڈکشن) ایکٹ 1985 کو نافذ کیا ہے، تاکہ ہینڈلوم بنکروں کی روزی روٹی پر پاورلوم اور مل سیکٹر کے ذریعے قبضہ کرلئے جانے کے اندیشے کو روکا جاسکے۔ مخصوص تکنیکی خصوصیات والے ٹیکسٹائلس کے گیارہ سامان صرف ہینڈلوم پر تیار کئے جانے کے لئے محفوظ / مخصوص ہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں مذکورہ قانون کے التزامات کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔
مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی قانون کا نفاذ کرنے والی ایجنسیاں پاورلوم اکائیوں کا معائنہ کرتی رہتی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ جو سامان ہینڈلوم کے ذریعے تیار کئے جانے کے لئے خاص ہیں۔ ان کی تیاری پاورلوم کے ذریعے نہ کی جاسکے۔ گزشتہ تین برسوں اور رواں سال کے دوران (28 فروری 2022 تک) قانون کا نفاذ کرنے والی ایجنسیوں نے 1114667 پاورلومس کا معائنہ کیا اور 218 ایف آئی آر درج کیں۔
مزید برآں ہینڈلومس کے تحفظ کی اسکیم میں ریاستی حکومتوں کی صلاحیت سازی کے لئے التزامات کئے گئے ہیں۔ جعلی ہینڈلوم مصنوعات کی فروخت پر قدغن لگانے کے لئے قانون کا نفاذ کرنے والی مشینری، بیداری پھیلانے والے پروگرام وغیرہ اپنا کام کررہے ہیں۔
یہ اطلاع ٹیکسٹائلس کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.3721
(Release ID: 1813078)
Visitor Counter : 133