امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

2021-2020 میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 66901.77 کروڑ روپے کی غذائی سبسڈی جاری


کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) ریاستی حکومت/اس کی ایجنسیوں کے ذریعہ صرف آن لائن خریداری کے نظام کے ذریعے کسانوں کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست آن لائن  جمع کی جاتی ہے

Posted On: 01 APR 2022 8:04PM by PIB Delhi

 صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  قومی غذائی تحفظ  قانون (این ایف ایس اے) کے بارے میں بتایا جو مرکز اور ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقوں  کی حکومتوں  کی مشترکہ ذمہ داری کی وضاحت کرتا ہے۔  جب کہ  مرکز  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مطلوبہ اناج کی تقسیم، ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اناج کی مخصوص ڈپووں تک نقل و حمل اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو متعین فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی ایل ) کے گوداموں مناسب قیمت کی دکانیں (ایف پی ایس سے اناج کی ترسیل کے لیے مرکزی مدد فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔) ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے اس ایکٹ کے مؤثر نفاذ کے لیے ذمہ دار ہیں، جس میں اہل گھرانوں کی شناخت، انہیں راشن کارڈ جاری کرنا، ایف پی ایس کے ذریعے اہل گھرانوں میں اناج کے حقداروں کی تقسیم، شکایات کے ازالے کا موثر طریقہ کار وضع کرنا اور ہدف بنائے گئے عوامی تقسیم کے نظام (ٹی پی ڈی ایس)   کومضبوط بنانا شامل ہے۔

 گزشتہ تین سالوں کے دوران غیر ارتکازی  خریداری (ڈی سی پی)  والی  ریاستوں کو جاری کردہ سال وار اور ریاست وار خوراک کی سبسڈی درج ذیل ہے:

  (کروڑوں میں)

نمبرشمار

ریاستوں کے نام

2018-19

2019-20

2020-21

1

آندھرا پردیش

4542.57

7404.42

8424.72

2

بہار

2291.68

2535.71

4117.33

3

چھتیس گڑھ

3303.19

4628.11

7193.13

4

گجرات

9.31

69.03

9.24

5

کرناٹک

417.53

205.79

323.99

6

کیرالہ

620.23

469.30

1214.98

7

مدھیہ پردیش

6026.97

8888.39

11946.44

8

مہاراشٹر

0.00

1920.17

2555.74

9

اوڈیشہ

4651.01

5807.45

8985.73

10

پنجاب

1722.33

1612.09

1761.53

11

تملناڈو

1136.61

3242.79

3109.76

12

تلنگانہ

2559.31

4858.89

6879.59

13

اترا کھنڈ

329.8

903.12

1371.33

14

مغربی بنگال

3279.69

2194.86

8792.03

15

جھار کھنڈ

0

0

3.66

16

تریپورہ

0

0

29.79

17

* ڈی بی ٹی

139.25

204.24

182.78

 

مجموعی تعداد

31029.48

44944.36

66901.77

* ڈی بی ٹی اسکیم، جو 2015-16  سے نافذ العمل ہے ،کے تحت، سبسڈی چندی گڑھ، پڈوچیری، دادر اور نگر حویلی کے مرکز کے زیرانتظام علاقے کو جاری کی گئی ہے۔

  کم از کم امدادی قیمت( ایم ایس پی) کی ادائیگی ریاستی حکومت/اس کی ایجنسیوں کے ذریعہ آن لائن خریداری کے نظام کے ذریعہ کسانوں کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست آن لائن کی جاتی ہے۔

  حکومت آندھرا پردیش نے مطلع کیا ہے کہ کسانوں کو آندھرا پردیش میں خریدے گئے دھان کی ادائیگی میں تین ماہ تک تاخیر کی خبر درست نہیں ہے۔

****************

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 3750



(Release ID: 1813077) Visitor Counter : 340


Read this release in: English , Hindi