سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ممبئی –گوا  شاہراہ  کی تعمیر کا کام  ایک سال کے اندرمکمل ہوجائے گا :نتن گڈکری


مرکزی وزیرنے  آج رائے گڑھ میں قومی شاہراہوں   کے 131.87کروڑروپے کی لاگت کے تین   پروجیکٹوں  کاافتتاح کیا اور 430کروڑروپے کی لاگت کے سڑک پروجیکٹوں کے بھومی پوجن کی رسم انجام دی

Posted On: 03 APR 2022 8:42PM by PIB Delhi

سڑک نقل وحمل اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے بتایاہے کہ ممبئی ۔گواشاہراہ کی تعمیرکا کام اگلے ایک سال میں مکمل کرلیاجائے گا۔ جناب گڈکری رائے گڑھ ضلع میں 131.87کروڑروپے کی لاگت سے تعمیرہونے والے تین قومی شاہراہوں   کے پروجیکٹوں کے افتتاح  اور 430کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی42کلومیٹرطویل سڑک کا  سنگ بنیاد  رکھنے کی تقریب کے  موقع پراظہارخیال کررہے تھے۔

ممبئی –گوا شاہراہ کی تعمیرکا کام 11مرحلوں میں  جاری ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ابتدائی کام میں تاخیرکی وجہ آراضی کی ملکیت  کی حصولیابی  اورریلوے اور جنگلات  محکموں سے اس کی منظوری حاصل کرنا تھا ۔ وزیرموصوف نے اس موقع پر کہا‘‘ ممبئی –گوا خطے کی شہ رگ ہے ۔ اس لئے ہم یقینااس  کو ایک سال کے اندراندرمکمل کرلیں گے ۔ یہ شاہراہ اس وقت نہ  صرف ممبئی –گوا میں موجود ہے بلکہ اس کی توسیع منگلو رتک کردی گئی ہے ۔اگر ممبئی –گوا شاہراہ پر  زمین دستیاب کرادی جاتی ہے تو ہم ایک لوجسٹکس پارک اورایک ٹرک ٹرمنل قائم کرنے میں معاونت کے لئے  پوری پوری کوشش کریں گے۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220403-WA00077F27.jpg

کونکن خطے کے نوجوانوں کے لئے روزگارکے مواقع کے بارے میں جناب گڈکری نے کہا‘‘ گذشتہ 7برسوں میں ، جواہرلعل نہروپورٹ ٹرسٹ (جے این پی ٹی ) نے ایک لاکھ کروڑروپے کے بقدر ترقیاتی کام کئے ہیں ۔ 2016میں جے این پی ٹی میں 570کروڑروپے کی لاگت سے ایک خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) قائم کیاگیاتھا۔ اس چینل کے توسط سے جلد ہی  60ہزارکروڑروپے کی سرمایہ کاری کی جائیگی ۔ اس کے ذریعہ کونکن خطے میں 1.5 لاکھ نوجوانوں کو روزگارفراہم ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220403-WA00067SPU.jpg

مرکزی وزیر نے کہا کہ ‘‘مہاراشٹر،خاص کر کونکن خطے میں  قلعوں کی مالامال وراثت ہے ۔ اس لئے ہم ریاست میں قلعوں کے سلسلے میں روپ ویز کے لئے تمام تجاویز کو پوراکریں گے ۔ سڑک نقل وحمل اورشاہراہوں کی مرکزی  وزارت  کے پاس  روپ ویزسے متعلق آسٹریا کی ڈفیل ویئرتکنالوجی دستیاب ہے ۔ جسے ریاست میں بروئے کارلایاجاسکتاہے ۔ انھوں نے مزید سیاحوں کو راغب کرنے کی غرض سے ریاست کے سبھی ضلعوں میں لائٹ اینڈ ساؤنڈشوز کے اہتمام کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔

مرکزی وزیرنے  آج رائے گڑھ ضلع میں قومی شاہراہوں کے 131.87کروڑروپے کی لاگت کے تین   پروجیکٹوں  کاافتتاح کرنے اور 430کروڑروپے کی لاگت کے42 کلومیٹرطویل  سڑک پروجیکٹوں کے بھومی پوجن کی رسم انجام دینے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

اس ترقیاتی کام  کے ایک حصے کے طورپر ، ہری ہریشورمندر ، دیوگھرگولڈ ن ٹیمپل ، مورود جنجیراقلعہ ، پدمادرگاقلعہ ، شری وردھن اور دیوگھربیچیز تک اب اچھے سڑک رابطے ہوگئے ہیں ۔ اس ہائی وے کی بدولت  دیگھی بندرگاہ تک بھاری موٹرگاڑیوں کی نقل وحرکت ہورہی ہے اور اسے رائے گڑھ میں کونکن پٹی کے آس پاس کے علاقوں میں  سیاحت سے متعلق صنعتی علاقوں کے لئے کنکٹی وٹی بھی فراہم ہورہی ہے ۔ اور یہ موجودہ قومی شاہراہ۔ 66ممبئی –گواشاہراہ کو دیگھی بندرگاہ سے جوڑنے والی واحد سڑک بھی  ہے ۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G3VUM4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G4P4H5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G5YESN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G6C33Z.jpg

اس موقع پر مرکزی وزیرکی تقریریہاں ملاحظہ فرماسکتے ہیں :

*****

ش ح ۔ ع م۔ ع آ

U-3738



(Release ID: 1813069) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi