وزارت دفاع

ڈی جی اے ایف ایم ایس نے 258 ویں اے ایم سی یوم تاسیس کی یاد میں موٹر سائیکل مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Posted On: 03 APR 2022 8:59PM by PIB Delhi

اس باوقار مہم کو 3 اپریل 2022 کو نئی دہلی میں آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل سرجنٹ وائس ایڈمرل رجت دتا نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ کے موقع پر اور ڈی جی ایم ایس (آرمی) کے زیراہتمام 258 ویں آرمی میڈیکل کور کے قیام کے دن کو منانے کے لیے، موٹر سائیکل مہم کا منصوبہ  بنایا جارہا ہے۔ جس میں 04 کمانڈ اور 12 ریاستوں بشمول شمال مشرق کی سات ریاستیں شامل ہیں۔ مہم کے دوران ٹیم ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی حوصلہ افزائی کے لیے 100 سے زائد آرمی اور سول طبی اداروں کا دورہ کرے گی۔ ‘‘کورونا واریئرز’’، دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں جو کہ ‘‘سروے سنتو نرمایا’’ کے نعرے کے ساتھ ‘‘فوجیوں کے پیچھے عوام’’ کہ تصور کو ثابت کرتے ہوئے  اہم طبی امداد فراہم کرتے ہیں۔

آرمی میڈیکل کور ]اے ایم سی[جو کہ ملک میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والی سب سے بڑی تنظیم ہے، گزشتہ سات دہائیوں سے دور دراز علاقوں میں وردی میں ملبوس اہلکاروں اور عام شہریوں کو ذمہ داری کے ساتھ طبی دیکھ بھال فراہم کر رہی ہے۔ اے ایم سی کی تاریخ میں منفرد، یہ موٹر سائیکل مہم خصوصی طور پر آرمی میڈیکل کور کی طبی برادری کی طرف سے شروع کی جا رہی ہے۔ یہ مہم 18 دن کےعرصے میں 10000 کلومیٹر (جنگلوں اور پہاڑوں میں 5500 کلومیٹر)  کا   سفر طے کرے گی ، جو کہ بذات خود کوئی معمولی کارنامہ نہیں ہے اور یہ انسان اور مشین دونوں کے لیے قوت وصلاحیت  کا امتحان ہوگا۔ اس مہم میں تیز رفتاری سے گاڑی چلانا اور خطرناک، اور دشوار گزار جنگلوں اور شمال مشرقی ریاستوں کے پہاڑوں میں خستہ  حال سڑکوں پر گاڑی چلانا شامل ہے۔

مہم کی ٹیم میں 03  اسپیشل آفیسرز، 02 میڈیکل آفیسرز، 03 نان ٹیک آفیسرز اور 02 دیگر رینک کے ساتھ آرمی میڈیکل کور کے 02 ریزرو ممبران شامل ہیں۔ بائکس جاوا موٹرز  خصوصی کلاسک آرمی فلیٹ ایڈیشن کی طرف سے فراہم کی گئی ہیں ۔

اس ٹیم کی قیادت کرنل راجیش ڈبلیو آدھو کر رہے ہیں، ایس ایم، جو ایک کوہ پیما، ایڈونچر کے شوقین اور کارگل جنگ کے تجربہ کار ہیں۔ ٹیم کے دیگر ارکان میں کرنل سنجے کمار شامل ہیں، جو ایک پرجوش کوہ پیما رہ چکے ہیں، لیفٹیننٹ کرنل وشال چوپڑا ایک پرجوش ماہر نفسیات، لیفٹیننٹ کرنل ویربھدرپا، ایک تجربہ کار بائیک سوار اور معروف آئی سپیشلسٹ، لیفٹیننٹ کرنل مریگانک چوبے ماہر امراض اطفال، ماہر امراض قلب ، ایک معروف بائیکر، لیفٹیننٹ کرنل ویربھدرپا۔ کرنل مہیش مہتو ایک تجربہ کار رائیڈر اور سابقہ​​ اے ایم سی موٹر سائیکل مہم کے لمکا بک ریکارڈ ہولڈر، میجر گریش جی ایک لمبی دوری کے سائیکل سوار اور میجر سری نواس ایک پیرا موٹر پائلٹ ہیں جن کے پاس 33000 کلومیٹر سے زیادہ موٹر سائیکل مہم کا تجربہ ہے۔ ہاو  وینائک ڈی دھمالے اور این کے دیپک کمار سنگھ 45000 کلومیٹر سے زیادہ بائیک سواری کا تجربہ رکھنے والے تجربہ کار سوار ہیں، جو اے ایم سی موٹر سائیکل مہم کا بھی حصہ تھے اور انہوں نے ہندوستانی فوج کے لیے انڈیا بک اور لمکا بک ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا تھا۔ نیز ہیو یوگیش متوا اور این کے ستیش ڈی، ریزرو کے طور پر ٹیم کا حصہ بنا رہے ہیں۔

یہ انوکھی کوشش نہ صرف اسپرٹ ڈی کور اور آرمی کے تمام رینکوں میں ایڈونچر کے جذبے کو جنم دے گی بلکہ اے ایم سی واریئرز کے زبردست اور مضبوط پہلو کو اُجاگر کرنے میں بھی مددگار ہوگی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آف میڈیکل سروس (آرمی) اور سینئر کرنل کمانڈینٹ، ڈی جی ایس ایم ایس ( بحریہ اور فضائیہ) لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

5.jpg

6.jpg

****************

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 3737



(Release ID: 1813056) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi