وزارت آیوش
ایک ماہ کے اندر ملک بھر کے37 کنٹونمنٹ ہسپتالوں میں آیوروید مراکز کام کرنا شروع کریں گے
Posted On:
01 APR 2022 7:28PM by PIB Delhi
آیوروید کو طبی نظام میں ضم کرنے کے لیے، آیوش کی وزارت اور وزارت دفاع نے 01 مئی 2022 سے ملک بھر کے 37 کنٹونمنٹ اسپتالوں میں آیوروید مراکز کو چلانے کا فیصلہ کیا۔
اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے، آیوش وزارت ان 37 کنٹونمنٹ اسپتالوں کو ہنر مند آیوش ڈاکٹر اور ادویہ ساز فراہم کرے گی اور وزارت دفاع 10 بڑے فوجی اسپتالوں کو آیوش ڈاکٹر اور فارماسسٹ فراہم کرے گی جو 166 ایم ایچ، سی ایچ، ڈبلیو سی) ، چندیمندر، ایم ایچ جے پور، سی ایچ (سی سی) لکھنؤ، ایم ایچ دہرادون، ایم ایچ جبل پور، سی ایچ (ایس سی) پونے، ایم ایچ سکندرآباد، سی ایچ (ای سی)، کولکتہ اور 151 بی ایچ ہیں۔
مزید برآں، آیوش کی وزارت جہاں تک ان سہولیات کا تعلق ہے، ہنر مند اور قابل آیوروید ڈاکٹروں اور فارماسسٹوں کو شامل کرے گی۔
اس کے ذریعے چھاؤنیوں کے رہائشی بشمول مسلح افواج کے اہلکار، ان کے اہل خانہ اور عام شہری ان اسپتالوں سے آیوروید کی صحت کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
یہ فیصلہ دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راکیش کوٹیچا کے درمیان منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران لیا گیا۔
ایک معاہدے کے ذریعے، آیوش کی وزارت اور ڈائریکٹر جنرل آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز (ڈی جی اے ایف ایم ایس)) نے آرمڈ فورس میڈیکل سروسز(اے ایف ایم ایس) ہسپتالوں کے تحت آیوروید مراکز کو چلانے کا فیصلہ کیا۔
آیوروید پوری دنیا میں اپنی رسائی کو نمایاں طور پر وسعت دے رہا ہے۔ مزید یہ کہ سائنسی طور پر تسلیم شدہ افادیت نے عالمی سطح پر آیوروید کے سلسلے کی ساکھ کو بڑھایا ہے۔
ان کنٹونمنٹ ہسپتالوں کی فہرست ذیل میں دی جا رہی ہے۔
1۔ آگرہ
2۔ الہ آباد
3 ۔بریلی
4 ۔دہرادون
5۔ مہو
6 ۔پچمڑھی
7 ۔شاہجہاں پور
8 ۔جبلپور
9۔ بادامی باغ
10 ۔بیرک پور
11۔ احمد آباد
12 ۔ڈیہوروڈ
13۔ کھڑکی
14۔ سکندرآباد
15 ۔دگشائی
16۔ فیروز پور
17 ۔جالندھر
18۔ جموں
19۔ جوتوگ
20۔ کسولی
21 ۔خاصیول
22۔ سباتھو
23 ۔جھانسی
24 ۔بابینہ
25 ۔روڑکی
26 ۔دانا پور
27 ۔کیمپٹی
28۔ رانی کھیت
29۔ لینس ڈاؤنے
30۔ رام گڑھ
31۔متھرا
32۔ بیلگام
33۔ مورار
34 ۔ویلنگٹن
35 ۔امرتسر
36۔ بکلوہ
37 ۔ڈلہوزی
****************
(ش ح ۔س ب۔رض )
U NO: 3733
(Release ID: 1813039)
Visitor Counter : 143