مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ہندوستان نے آئی ٹی یو کی کونسل کی قائمہ کمیٹی برائے انتظامیہ اور نظم و نسق میں قائدانہ پوزیشن حاصل کی
Posted On:
01 APR 2022 4:23PM by PIB Delhi
ہندوستان نے بین الاقوامی ٹیلی مواصلاتی یونین (آئی ٹی یو) کی انتظامیہ اور نظم و نسق کی کونسل کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں قائدانہ مقام حاصل کیا ہے کیونکہ ایک ہندوستانی عہدیدار کو اس پوزیشن کے لئے نائب چیئرپرسن کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
جنیوا میں 21 مارچ سے 31 مارچ 2022 تک ہونے والی کونسل کے اجلاسوں میں، بین الاقوامی ٹیلی مواصلاتی یونین نے آئی پی اینڈ ٹی اے ایف سروس کی افسر محترمہ اپراجیتا شرما کو انتظامیہ اور نظم و نسق کی قائمہ کمیٹی کی نائب صدر کے طور پر تقرری کا اعلان کیا ہے۔ وہ 2023 اور 2024 کے لیے کونسل کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی نائب چیئرپرسن رہیں گی اور 2025 اور 2026 کے لیے اس کی چیئرپرسن رہیں گی۔
بین الاقوامی ٹیلی مواصلاتی یونین (آئی ٹی یو)، اطلاعات اور مواصلات کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی ہے۔
آئی ٹی یو کا انتظام مکمل صلاحیت والی کانفرنس اور انتظامی کونسل کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ مکمل صلاحیت والی کانفرنس یونین کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔ یہ فیصلہ ساز ادارہ ہے جو یونین اور اس کی سرگرمیوں کی سمت کا تعین کرتا ہے۔
دوسری طرف کونسل، مکمل صلاحیت والی کانفرنسوں کے درمیان وقفہ میں، یونین کے حکمرانی کے ادارے کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس کا کردار وسیع ٹیلی مواصلاتی پالیسی کے مسائل پر غور کرنا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یونین کی سرگرمیاں، پالیسیاں اور حکمت عملی آج کے متحرک، تیزی سے بدلتے ہوئے ٹیلی مواصلات کے ماحول کا پوری طرح جواب دہ ہیں۔
*****
(ش ح - اع - ر ا)
U.No.3725
(Release ID: 1813032)
Visitor Counter : 155