وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وائس ایڈمرل سنجے مہندرو، اے وی ایس ایم، این ایم نے بحریہ کے نائب سربراہ کے عہدےکا چارج لیا

Posted On: 01 APR 2022 8:10PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل سنجے مہندرو، اے وی ایس ایم، این ایم نے 31 مارچ 22 کو بحریہ کے نائب سربراہ کے طور پر عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

وائس ایڈمرل سنجے مہندرو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڈک واسلا کے سابق طالب علم ہیں۔ انہیں 01 جنوری 85 کو ہندوستانی بحریہ میں کمیشن ملا تھا اور وہ آبدوز اور نیوی گیشن کے ماہر ہیں۔

37 سال سے زیادہ پر محیط اپنے کیرئیر میں، انہوں نے ساحل اور سمندر دونوں طرح کے کمان اور اسٹاف تقرریاں کیں۔ فلیگ آفیسر نے آئی این ایس شالکی، ٹائپ 1500 شیشومار کلاس آبدوز، کیڈٹس ٹریننگ شپ آئی این ایس کرشنا، اور ڈسٹرائر آئی این ایس راجپوت کی کمان کی ہے۔ انہوں نے بحریہ کے سب میرین تربیتی ادارے میں آئی این ایس ستواہانہ کی بھی کمان کی ہے جہاں انہوں نے ایڈوانس پانی کے اندر جنگ کے لیے اسکول قائم کیا۔ اپنے خدمت کی مدت میں اس نے آئی اچ کیو ایم او ڈی( این) میں ڈائریکٹوریٹ آف سب میرین آپریشنز اور ڈائریکٹوریٹ آف نیوکلیئر سب میرین ایکوزیشن میں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے ایف اوسی-ان- سی(مغرب) اور ایف اوسی-ان- سی (جنوب) میں نیول اسسٹنٹ کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیئےہیں۔

سن 2015 میں ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی ہونے پر، انہوں نے ایچ کیو ایس ایف سی میں فلیگ آفیسر سب میرینز اور فلیگ آفیسر مہاراشٹر ایریا اور چیف اسٹاف آفیسر کی تقرریوں کے لئے خدمات انجام دیں۔ 2019 میں وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پر، انہوں نے آئی اچ کیو ایم او ڈی( این) میں بحریہ کے ڈپٹی چیف کے طور پر موجودہ تقرری سے قبل اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کے ڈپٹی C-in-C کی چیلنجنگ اور اہم عہدوں پر کام کیا۔

انہوں نے جوائنٹ سروسز اسٹاف کالج، برطانیہ اور کالج آف نیول وارفیئر ممبئی میں تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے کنگز کالج، لندن سے ایم اے (دفاعی مطالعہ) اور ممبئی یونیورسٹی سے ایم فل (دفاعی مطالعہ) کیا ہے۔

فلیگ آفیسر کو، صدر جمہوریہ ہند نے، 2018 میں اتی وششٹ سیوا میڈل اور 2002 میں نو سینا میڈل (بہادری) سے نوازا تھا۔
انہوں نے وائس ایڈمرل رونیت سنگھ کی جگہ لی ہے جو 31 مارچ 2022 کو 38 سال سے زیادہ کی شاندار خدمات کے بعد سبکدوش ہوئے۔ ڈی سی این ایس کے طور پر وائس ایڈمرل رونیت سنگھ کے دور میں، ہندوستانی بحریہ نے کئی اہم کامیابیوں حاصل کیں جنہوں نے ہندوستان کے عالمی سمندری قد کو بلند کیا ہے، اور یہ ان کے عزم، پیشہ ورانہ قابلیت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان میں آئی ایف ایم ویز، آپریشن سمندر سیتوII،آپریشن ساگر، آئی او آر میں 'ترجیحی سیکیورٹی پارٹنر اور پہلے جواب دہندہ' کے طور پر اپنی پوزیشن قائم کرنا، قومی کوششوں کی حمایت میں آئی این یونٹس کی متعدد کامیاب تعیناتیاں شامل ہیں۔ کووڈ کے دوران، ہندوستانی بحریہ کی 'جنگی تیاری' کو بڑھانے والے ٹرانزیشن سائیکل کا کامیاب نفاذ، خلیج عدن میں قابل بھروسہ اور نمایاں موجودگی، ایف ایف سیز کے ساتھ میری ٹائم مصروفیت، ایم ایف ایل کے نئے طریقہ کار کا نفاذ، بڑے مقصد کے لیے سہ فریقی مصروفیات پر زور، اقوام متحدہ کے عالمی خوراک کے پروگرامکے ایسکارٹ مشنز، انسداد منشیاتکے آپریشنز میں شراکت، سیٹلائٹ سرویلنس کے میدان میں اہم پیش رفت اور سمندری ڈومین میں خلائی آپریشنزشامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)A04M.JPGhttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)B7LY.JPG

*****

U.No.3723

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1813031) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi