وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

لال قلعہ فیسٹیول  –  بھارت بھاگیہ ودھاتا  کو دیکھنے کے لیے10 دنوں میں 1,50,000سے زیادہ زائرین کی آمد


لال قلعہ فیسٹیول – بھارت بھاگیہ ودھاتا نے ہمارے ملک کی شاندار ثقافت اور ورثے کی اپنی منفرد نمائش کے ساتھ عالمی سطح پر ایک بہت ہی اعلیٰ معیار قائم کیا ہے: پیوش گوئل

Posted On: 03 APR 2022 9:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 03   مارچ       حکومت ہند کی وزارت ثقافت و سیاحت، نے، لال قلعہ  کی 'مونومینٹ مترا' ، ڈالمیا بھارت لمیٹڈ کے اشتراک سے  3 اپریل بروز اتوار  کو دس روزہ ثقافتی میلہ – "بھارت بھاگیہ ودھاتا" کا آغاز کیا، جسے دیکھنے کے لیے 17ویں صدی کی اس مشہور یادگارمیں 10 دنوں میں  1,50,000 سے زیادہ زائرین آئے ۔

اختتامی تقریب میں آنے والے لوگوں  کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی اور صنعت وتجارت، امور صارفین و خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل  نے اس تقریب میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001INCW.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ لال قلعہ  فیسٹیول‘بھارت بھاگیہ ودھاتا’  نے ہمارے ملک کی شاندار ثقافت اور ورثے کی اپنی منفرد نمائش کے ساتھ عالمی سطح پر ایک بہت ہی اعلیٰ معیار قائم کیا ہے۔

وزیرموصوف نے مزید کہا، "اس سے بھی زیادہ قابل ستائش وہ مواقع ہیں جو کووڈ کے بعداس فیسٹیول نے پیدا کیےہیں ۔  یہ اس بات کی گواہی ہے کہ ہم کس طرح باہمی تعاون  سے 'جدید  ہندوستان' کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے امید ہے کہ کارپوریٹ جیسے لال قلعہ کی 'مونومینٹ مترا' –  ڈالمیا بھارت لمیٹڈ، ہمارے ساتھ آئیں گے کیونکہ ہم اپنی شاندار وراثت کو کھوئے بغیر اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود پر اپنی توجہ مبذول کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022450.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WOV4.jpg

لال قلعہ  فیسٹیول – بھارت بھاگیہ ودھاتا بڑے پیمانے پر ایک ثقافتی پروگرام ہے، جس کا تصور حکومت ہند کے "آزادی کا امرت مہوتسو" کے ایک حصے کے طور پرکیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ہندوستان کی آزادی کے 75 شاندار سالوں کا جشن منانا ہے۔ اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث یہ فیسٹیول اب ایک سالانہ تقریب ہو گی ، جب کہ اس کی شاندار پیش کش - ماتربھومی – کی لال قلعہ میں ایک مستقل حیثیت ہوگی۔

ڈالمیا بھارت لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ، جناب پونیت ڈالمیانے کہا۔" لال قلعہ کی مونومینٹ مترا ہونے کے اعزاز سے نوازا جانے سے لے کر اپنی ایک غیرمعمولی پہل'لال قلعہ فیسٹیول – ' بھارت بھاگیہ ودھاتا' کو ایک شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنےکے لیےہم نے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت ہند کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں لال قلعہ جیسے عالمی سطح پر اپنی شاندار ثقافتی تاریخ اور ورثے کوشیئر کا موقع فراہم کیا اور فیسٹیول میں روزگار کے مواقع پیدا کرکے اپنی برادریوں کے لیے  روزگار فراہم کرنے کا اہل بنایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ممکنہ طور پر بہترین انداز میں اپنے ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FH1C.jpg

لال قلعہ فیسٹیول - بھارت بھاگیہ ودھاتا نے ملک میں ایک ثقافتی انقلاب کا آغاز کیا جس میں جدید ترین تجربات جیسے ایک پروجیکشن میپنگ شو "ماتر بھومی" ، یاترا - ایک 360ڈگری  عمیق تجربہ اور' بھارت گورو نمائش'  جوفیسٹیول میں آنے والوں میں حب الوطنی اور فخر کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ سترنگی آرٹ، کرافٹ اور ٹیکسٹائل بازار، کھاؤ گلی، کھیل گاوں اور ایمسی بھرت جین کی میزبانی میں کھیل منچ شاندار پروگرام تھے  جبکہ رنگ منچ نے ملک کے کچھ سرکردہ فنکاروں کو پرہجوم سامعین کے سامنےبراہ راست پیش کش کرتے ہوئے دیکھا۔  

*****

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-3740


(Release ID: 1813030) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi