خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

پی ایم پوشن

Posted On: 01 APR 2022 5:45PM by PIB Delhi

حکومت نے 2021-22 سے 2025-26 تک سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں، ایک وقت کاگرم پکا ہوا کھانا فراہم کرنے کے لیے، مرکزی سرپرستی والی اسکیم 'پردھان منتری پوشن شکتی نرمان (پی ایم پوشن) کو منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کو وزارت تعلیم کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت، 11.20 لاکھ اسکولوں میں زیر تعلیم کلاس I تا VIII کے 11.80 کروڑ بچوں کے علاوہ، پرائمری اسکولوں میں پری اسکول یا بال واٹیکا (کلاس I سے پہلے) کے بچوں کو گرم پکا ہوا کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کو پورے ملک میں نافذ کیا گیا ہے جس میں صنفی اور سماجی طبقے کی تفریق کے بغیر، تمام اہل بچوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ پی ایم پوشن اسکیم (جسے پہلے مڈ ڈے میل اسکیم کے نام سے جانا جاتا تھا) کے بنیادی مقاصد، ہندوستان میں بچوں کی اکثریت کے دو اہم مسائل یعنی بھوک اور تعلیم کو، سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں، اہل بچوں کی غذائیت کی کیفیت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ، پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے غریب بچوں کو زیادہ باقاعدگی سے اسکول جانے اور کلاس روم کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے میں ان کی مدد کرکےحل کرنا ہے۔۔ اسکیم کے تحت غذائیت اور خوراک کے اصول حسب ذیل ہیں:

نمبر شمار

اشیا

پرائمری

اپرپرائمری

اے۔ فی بچہ فی دن غذائیت کا معیار

1.

کلوریز

450

700

2.

پروٹین

12 گرام

20 گرام

  1. بی۔ فی بچہ فی دن خوراک کے اصول

1.

کھانے کے اناج

100 گرام

150 گرام

2.

دالیں

20 گرام

30 گرام

3.

سبزیاں

50 گرام

75 گرام

4.

تیل اور چربی

5 گرام

7.5 گرام

5.

نمک اور مصالحہ جات

حسب ضرورت

حسب ضرورت

سن 22-2021 کے بجٹ تخمینہ 11500 کروڑ روپئے ہے، تا ہم اخراجات کی مالیات کی کمیٹی (ایف ای سی) کے ذریعے تخمینہ شدہ اور اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) کی منظوری کے مطابق آر ای کو گھٹا کر 10233.75 کروڑ کردیا گیا ہے۔ موجودہ  اصولوں کے مطابق یہی کافی ہونے کا امکان ہے کیونکہ اسکولوں کو آہستہ آہستہ دوبارہ کھولا جارہا ہے۔ اسی کے مطابق، 23-2022 کے لیے اسی رقم کو بجٹ تخمینے کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔

حکومت نے ملک میں غذائی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ، 8 مارچ 2018 کو پوشن ابھیان (وزیر اعظم کی مجموعی غذائیت کے لیے پیش رسائی کی اسکیم) کا آغاز کیا تھا۔ پوشن ابھیان کے مقررہ اہداف کے ساتھ ، مقررہ وقت میں 0 سے 6 سال کے بچوں، نوعمر لڑکیوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی تغذیائی صورتحال میں بہتری حاصل کرنا ہے۔

نمبر شمار

مقصد

ہدف

1.

بچوں میں جسمانی کمزوری کو روکنا اور کم کرنا (0 سے 6 سال)

@ 2فیصد سالانہ

2.

بچوں (0 سے 6 سال) میں کم غذائیت مطلوبہ وزن سے کم کے پھیلاؤ) کو روکنا اور کم کرنا

@ 2فیصد سالانہ

3.

چھوٹے بچوں میں خون کی کمی کے پھیلاؤ کو کم کرنا (6سے 59 ماہ)

@ 3فیصد سالانہ

4.

پندرہ سے 59 سال کی عمر کی خواتین اور نو عمر لڑکیوں میں خون کی کمی کے پھیلاؤ کو کم کرنا

@ 3فیصد سالانہ

5.

پیدائش کے وقت کم وزن (ایل بی ڈبلیو) کے معاملات کو کم کرنا

@ 2فیصد سالانہ

ابھیان کا مقصد، ایک زندگی کے دائرے کی رسائی کے ذریعے، ہم آہنگی اور نتیجہ پر مبنی نقطہ نظر کو اپنا کر، ملک میں غذائی قلت کو مرحلہ وار انداز میں کم کرنا ہے۔

"کثیر جہتی غربت سے باہرنکلنے کے راستے کی چارٹنگ: ایس ڈی جیز کو حاصل کرنا" کے عنوان سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی رپورٹ (2020)کے مطابق، ہندوستان میں کثیر جہتی غربت کے واقعات، 2005 میں 55.1 فیصد سے 2016-2015 میں 27.9 فیصد تک کم ہو گئے ہیں۔

حکومت نے غذائیت کی کمی کے مسئلے کو اعلیٰ ترجیح دی ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ حکومت، آنگن واڑی خدمات اسکیم، پوشن ابھیان، پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا اور نوعمر لڑکیوں کے لیے اسکیم کو امبریلا انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز اسکیم (آئی سی ڈی ایس) کے تح،ت، پورے ملک میں 6 سال سے کم عمر کے بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں اور نوعمر لڑکیوں کے لیے ہدفی مداخلت کے طور پر نافذ کرتی ہے۔ پوشن ابھیان کا مقصد، زندگی کے دائرے کے ذریعے، ہم آہنگی اور نتیجہ پر مبنی نقطہ نظر کو اپنا کر، خوراک کی کمی کو مرحلہ وار انداز میں کم کرنا ہے۔ یہ تمام اسکیمیں غذائیت سے متعلق ایک یا دوسرے پہلوؤں پر توجہ دیتی ہیں اور ملک میں غذائیت کے نتائج کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مزید یہ کہ بجٹ 2021-22 میں، ایک مربوط غذائی امدادی پروگرام کا، مشن پوشن 2.0، تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ غذائیت کے مواد، فراہمی، پیش رسائی اور نتائج کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتا ہے جس میں ایسے طریقوں کو تیار کرنے پر توجہ دی جاتی ہے جو صحت، تندرستی اور بیماری اور غذائی قلت کے خلاف قوت مدافعت کو فروغ دیتے ہیں۔ ھکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے، پوشن ٹریکر کے تحت، غذائیت کے معیار کو بہتر بنانے اور تسلیم شدہ لیبز میں جانچ، ترسیل کو مضبوط بنانے اور فائدہ اٹھانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غذائی قلت اور متعلقہ بیماریوں کی روک تھام کے لیے آیوش نظام کے استعمال کو فروغ دیں۔ غذائی تنوع کے فرق کو پورا کرنے کے لیے آنگن واڑی مراکز میں پوشن واٹیکاس کی ترقی میں معاونت کے لیے ایک پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے جس سے غذائیت کے طریقوں میں روایتی علم کا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔13 جنوری2021 کو اضافی غذائیت کی فراہمی میں شفافیت اور جوابدہی اور غذائیت کے نتائج کو ٹریک کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے گئے تھے۔

یہ معلومات، خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.3722

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1813029) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Telugu