وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے آئی جی این سی اے میں آج نو ورش کے موقع پر 'ٹیمپل 360' ویب سائٹ کا افتتاح کیا


ٹیمپل 360 ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جسے کوئی بھی دیکھ سکتا ہے اور کسی بھی مقام سے 12 جیوترلنگ اور چار دھام کے درشن کر سکتا ہے: محترمہ میناکشی لیکھی

Posted On: 02 APR 2022 9:41PM by PIB Delhi

ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت آئی  این جی سی اے ایمفی تھیئٹر، اندرا گاندھی نیشنل سینٹر آف ارٹس ، نئی دہلی میں منیقدہ ایک تقریب میں ویب سائٹ 'ٹیمپل 360' کا آغاز کیا۔

ویب سائٹ لانچ کرنے کے بعد محترمہ میناکشی لیکھی نے سبھی کے لئے اس خواہش کا اظہار یا کہ   نیا سال  سبھی کے لئے  خوشیاں  لائے، حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج  ہم  نے ٹیمپل 350 کا آغاز کیا ہے اور مجھے بہت خوشی ہوئی جب  یہاں پر موجود  نوجون نسل نے رگھوونشی جی کے گیتوں پر رقص کیا۔ یہی تو بھارت کی طاقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “کورونا کے دوران لوگ مندروں کا دورہ نہیں کر پا رہے تھے، بہت سی وجوہات ہیں کہ لوگ مندروں میں جا  نہیں سکتے تھے،  ٹمپل  360  ایک ایسا  ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جسے  کوئی بھی دیکھ سکتا ہے یا کسی بھی  مقام  سے 12 جیوترلنگ اور چار دھام کے درشن کر سکتا ہے‘‘۔

 

انہوں نے وضاحت کی کہ اس پلیٹ فورم کے ذریعے لوگ ای درشن، ای پرشاد اور ای آرتی میں شرکت کر سکتے ہیں جو  سبھی کی زندگی کو آسان بنا دے گی اور لوگوں  کو وابستہ رکھے گی۔

ٹیمپل 360 ایک ایسی ویب سائٹ ہے جہاں کوئی بھی بھارت کے کسی بھی مقام  سے کسی بھی وقت  اپنی پسند کے کسی   پسند کے مندر کو دیکھ سکتا ہے۔ اس تقریب کا آغاز  جناب  ارپن بوس کے  ذریعہ وائلن  نوازی  سے  کیا گیا اور اس کے بعد جناب  فرید حسن نے بھجن پیش کیا اور  محترمہ انوسویا گوسوامی  نے  ’’ستریا نرتیہ‘‘ کے عنوان سے رقص پیش کیا گیا۔

تقریب کا اختتام جناب  ہنسراج راگوونشی کی بھجن سندھیا کے ساتھ ہوا جس کے بعد حاضرین میں پرسادم تقسیم کیا گیا۔

*****

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 3708

                            


(Release ID: 1813004) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Hindi