ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
چھٹی سے بارہویں جماعت تک کے 60 سے زیادہ فاتحین کو پہلی انڈیا اسکل جونیئر چیمپئن شپ کے ایوارڈ سے نوازا گیا
چھٹی سے بارہویں جماعت کے 60 سے زیادہ طلبا کی نئی دہلی میں عزت افزائی کی گئی
اس مقابلے کے لئے 21 ہزار سے زیادہ اسکولوں کے دو لاکھ سے زیادہ طلبا نے اندراج کرایا تھا
سیکنڈ ایڈیشن کو انڈیا اسکل جونیئر کا نام دیا جائے گا
Posted On:
02 APR 2022 8:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی،2 اپریل 2022/
ملک میں اسکولی طلبا کے لئے پہلی چیمپئن شپ ،جونیئر اسکل 2021 کا اختتام آج دارالحکومت میں بڑے اعزاز کے ساتھ ہوا۔حکومت ہند کی ہنر مندی کے فروغ اور انٹر پرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے ایڈیشنل سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے آج 60 سے زیادہ فاتحین کو نقد انعام سرٹی فکیٹ اور میڈلس سے نوازا۔ ایم ایس ڈی ای کے تحت نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کے ذریعہ شروع کی گئی جونیئر اسکل چیمپئن شپ اسکولی طلبا کے لئے بھارت کی ہنر مندی کا ایک مقابلہ ہے جسے سی بی ایس ای کی ساجھے داری میں شروع کیا گیا ہے۔
*
گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں کو اکتوبر 2022 میں شنگھائی جانے کا موقع ملے گا ، جہاں وہ دنیا کے ہنر مندی کے اہم مقابلے ، ورلڈ اسکل کمپٹی شین کا قریب سے مشاہدہ کرسکیں گے جہاں مختلف ممالک ہنر مندی میں شاندار کارکردگی کے مظاہرہ کے لئے شرکت کرتےہیں۔ اسکے علاوہ یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ جونیئر اسکل کے دوسرے ایڈیشن کا نام انڈیا اسکل جونیئر رکھا جائے گا اور اس کے لئے ایک نئے لوگو کا بھی پیش کیا گیا تھا۔
شرکا کو مبارک باد دیتے ہوئے ہنر مندی کےفروغ اور انٹرپرینورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے ایڈیشنل سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے کہا کہ ہنر مندی حکومت کی اعلی ترین ترجیح ہے اور ہنر مندی کےفروغ اور انٹرپرینورشپ اور وزارت نوجوان طلبا کے لئے پلیٹ فارم تیار کرنے کی پابند ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں اور ماہرین سے آموزش حاصل کرسکیں۔ جونیئر اسکل کم عمر میں بچوں کے لئے ہنر مندی کی خواہش پیدا کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ انہوں نےمزیدکہاکہ قومی تعلیمی پالیسی میں بھی ، جس کا مقصد اسکول کے نصاب کو پیشہ ورانہ تعلیم سے مربوط کرنا ہے ، جوینئر اسکل جیسی تقریبات سے مدد ملے گی اور طلبا اپنی دلچسپی کے مطابق اپنے ہنر کوبڑھاوا دیےسکیں گےاور قوم کی تعمیر میں شرکت کریں گے۔
سی بی ایس ای کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بسواجیت ساہا نے کہا کہ ہنر مندی کسی بھی ملک کی ترقی کےلئے منصوبے کی بنیاد ہے۔ اسکولی سطح پر ہنر مندی کی تربیت طلبا کو ایک خودمختار مفکر اور مسئلہ کو حل کرنےوالا بناتے ہیں اور کسی بھی مستقبل کے چیلنج کے لئے تیار کرتی ہیں۔
پیشہ ورانہ تربیت طلبا میں تجزیہ کرنے کی صلاحیت ، اشتراک اور ٹیم ورک کا جذبہ پیدا کرکے تعلیمی سفر میں بھی تیزی لاتی ہیں جو انکے لئےمسئلے کو حل کرنے کی صلاحیت پیدا کرنےمیں بہت زیادہ مفید ہوتے ہیں۔
جونیئر اسکل اسکولی طلبا کو کم عمر میں ہی پیشہ ورانہ تعلیم سے روشناس کرانے کی ایک کوشش ہے جو انہیں اپنے کیرئر کے انتخاب میں ایک بہتر معلومات پر مبنی فیصلہ کرنے میں مدد کرے گی اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر عمل درآمد میں اضافہ ہوگا۔
این ایس ڈی سی کے چیف فائننشل افیسر جناب پرکاش شرما نےکہاکہ ہنر مندی اور تعلیم طلبا کی ترقی کا ایک اٹوٹ حصہ ہے جو انہیں ایک تابناک مستقبل کےلئے بااختیار بنانے میں مدد کرے گا۔ جونیئر اسکلس جیسے مقابلے مقابلہ آرائی پر مبنی آموزشن کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور زندگی بھر آموزش کو فروغ دینےمیں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ یہ چیمپئن شپ طلبا کے لئے ایک ایسا موقع ہے جس میں وہ اپنے جذبات کا اظہار کرسکتےہیں اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق مناسب تربیت حاصل کرکے مفید مواقع حاصل کرسکتےہیں۔ انہوں نے سبھی فاتحین کو مبارک باد دی اور ماہرین ، تربیت کاروں ، پارٹنر اداروں ، جیوری اور ریاستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسکولی طلبا کے لئے ملک کی سب سے بڑی اسکل چیمپئن شپ کو منعقد کرنے میں این ایس ڈی سی اور سی بی ایس ای کی مدد کی ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ نئی تعلیم پالیسی 2020 (این ای پی 2020) سے مطابقت رکھنے والی، جس میں روایتی ، زیادہ مسودے والی آموزش کے بجائے پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت پر زوردیا گیا ہے، جونیئر اسکل 21ویں صدی کی اسکل سے طلبا کو روشناس کرانے کے لئے تیار کی گئی ہے۔ جونیئر اسکل چیمپئن شپ 2021کامقصد ایک کیرئر گائڈنس تیار کرنا ، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم کو اسکولی سطح پر مربوط کرنا ہے ۔ چیمپئن شپ نے اسکولی طلبا میں ہنر مندی کے لئے خواہش میں اضافہ کیا ہے اور مقابلے کے پہلے سال میں بڑے جوش و خروش کا مظاہرہ سامنے آیا ہے۔ چھٹی سے بارہویں جماعت کے دو لاکھ سے زیادہ طلبا نے ویب ٹکنالوجی ، آئی ٹی سافٹ ویئر سولیوشن ، ویجوئل مرچنڈائزنگ ، گرافک ڈیزائن ، فیشن ٹکنالوجی ، موبائل روبوٹک، پینٹنگ اینڈ ڈیکوریٹنگ ، سولر انرجی ، اختراعی کاروباری نظریہ اور فوٹو گرافی جیسے دس پیشوں میں اپنا اندراج کرایا تھا۔
جونیر اسکل چیمپئن شپ 2021 کے بارے میں
جونیئر اسکل 2021 ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو عملی آموزش پرزور دیتاہے اور طلبا کو اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے اور انہیں صنعت کے ماہرین کے طور پر تیار کرنے کا موقع دیتا ہے تاکہ ان کا اعتراف کیا جاسکے اور قومی سطح پر ان کی صلاحیتوں کا ریوارڈ دیا جاسکے۔ جونیئر اسکل 2021 کا ویژن قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق پیش کیا گیا ہے جس میں اسکولی نصاب میں پیشہ وارانہ کورس کو مربوط کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
****
ش ح۔ و ا ۔ج
Uno-3714
(Release ID: 1812973)
Visitor Counter : 170