ریلوے کی وزارت

آر پی ایف کے ذریعہ آپریشن اپلبدھ کے تحت ایک ماہ طویل پین انڈیا مہم کا انعقاد


1459 دلال گرفتار، 366 آئی آر سی ٹی سی کے ایجنٹ کی آئی ڈیز اور 6751 شخصی آئی ڈیز کو اس مہم کے حصے کے طور پر بلاک کر دیا گیا

Posted On: 02 APR 2022 11:04AM by PIB Delhi

 

لمبی دوری کی ٹرین خدمات کی بحالی اور تہوار اور موسم گرما کے رش کے امکانات کے ساتھ، مارچ 2022 کے مہینے میں ٹرینوں میں نشستوں کی ریزرویشن کی مانگ میں تیزی سے اضافہ متوقع تھا۔ اس صورت حال کے مد نظر مارچ 2022 کے مہینے میں پورے ملک میں دلالوں کی سرگرمیوں کے خلاف پین انڈیا مہم کا آغاز کیا۔ آر پی ایف کی فیلڈ یونٹس نے فیلڈ، ڈیجیٹل اور سائبر ورلڈ سے معلومات اکٹھی کیں، انہیں یکجا کیا، تصدیق کی اور انکا تجزیہ کیا اور پورے ملک میں یکم مارچ 2022 سےاس مہم کا آغاز کیا ۔ یہ مہم بہت کامیاب رہی اور اس کے نتیجے میں 1459 دلالوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 341 آئی آر سی ٹی سی کے مجاز ایجنٹ تھے لیکن وہ ریلوے ٹکٹوں کی فروخت کی دلالی میں بھی ملوث تھے۔ ان آئی آر سی ٹی سی ایجنٹوں کو بلیک لسٹ کرنے اور 366 آئی آر سی ٹی سی ایجنٹ آئی ڈیز اور 6751 ذاتی آئی ڈیز کو بلاک کرنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ دلالوں کی گرفتاری پچھلے مہینے یعنی فروری 2022 کے اعداد و شمار سے تقریباً 3.64 گنا زیادہ ہے۔ ان دلالوں کے ذریعے غیر قانونی طور قبضے والے 65 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے مستقبل کے سفر کے ٹکٹ بھی برآمد کیے گئے اور بلاک کر دیے گئے اور اس طرح یہ سیٹیں مستند مسافروں کو دستیاب ہو گئیں۔

آپریشن اپلبدھ کے تحت ایک ماہ کی طویل مہم، دلالوں کی سرگرمیوں کو کافی حد تک روکنے اور عام آدمی کو ریلوے ٹکٹ دستیاب کرانے میں کامیاب رہی ہے۔ ہندوستانی ریلوے نے عام لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر مجاز افراد سے ٹکٹ نہ خریدیں کیونکہ اس کا پتہ لگنے کے بعد نہ صرف ضبط ہونے کا امکان ہوتا ہے بلکہ یہ خریدار کو قانونی پریشانی میں بھی ڈال سکتا ہے۔

آر پی ایف کی طرف سے ریلوے ٹکٹوں کے دلالوں کے خلاف آپریشن اپلبدھ، مستقبل میں بھی اسی زور اور شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔

*****

U.No.3689

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1812879) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil