خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
جموں و کشمیر کی طالبات پر مشتمل وفد نے حکومت کے کام کرنے کے طریقے کو سمجھنے کے لیے پارلیمنٹ، خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت اور متعدد کمیشنوں کا دورہ کیا
Posted On:
01 APR 2022 8:34PM by PIB Delhi
جموں و کشمیر کی چھ طالبات پر مشتمل وفد نے حکومت کے کام کرنے کے طریقے کو سمجھنے کے لیے آج پارلیمنٹ، خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت، اور دیگر کمیشنوں کا دورہ کیا۔ جمو ں و کشمیر کے مختلف ضلعوں کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ذریعے منتخب کی گئی ان لڑکیوں نے خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی اور اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل سے ملاقات کی۔ یہ لڑکیاں جو اپنے ضلعوں سے پہلی بار باہر نکلی ہیں، انہوں نے دہلی کے مختلف مقامات کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کا دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دہلی میں اپنے قیام کے دوران حاصل ہونے والی معلومات اور حکومت کے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں اپنے اندر پیدا ہوئی فہم کے بارے میں اپنے اپنے کالجوں میں بیداری پھیلائیں گی۔ ان کے اس دورہ کو اسپانسر کرنے کی پہل خواتین کے قومی کمیشن کی چیئرپرسن، محترمہ ریکھا شرما کے ذریعے کی گئی تھی۔
خواتین کے قومی کمیشن نے ان لڑکیوں کو این سی ڈبلیو کے کلیدی کام کے شعبوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور انہیں حقوق اطفال کے تحفظ کے قومی کمیشن، درج فہرست ذات کے قومی کمیشن، اقلیتوں کے قومی کمیشن اور درج فہرست قبائل کے قومی کمیشن سمیت مختلف کمیشنوں کا دورہ کرایا، جہاں انہیں ان دفاتر کے رول اور کام کاج کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3672
(Release ID: 1812849)
Visitor Counter : 100