کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہند-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ پر کل دستخط کیے جائیں گے

Posted On: 01 APR 2022 9:51PM by PIB Delhi

 

حکومت ہند کے مرکزی وزیر برائے کامرس و صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور کپڑا اور آسٹریلیائی حکومت کے وزیر برائے تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری جناب ڈین تیہان کل صبح معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم جناب اسکاٹ موریسن کی موجودگی میں ایک ورچوئل تقریب میں ہند-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (’’انڈ آس ای سی ٹی اے‘‘) پر دستخط کریں گے۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بڑھتے اقتصادی اور تجارتی تعلقات استحکام اور دونوں ممالک کے درمیان تیزی سے متنوع ہوتے اور گہرائی اختیار کرتے رشتوں میں تعاون فراہم کرتے ہیں۔ انڈ آس ای سی ٹی اے، جس میں اشیاء اور خدمات می تجارت شامل ہے، ایک متوازن اور انصاف پر مبنی تجارتی معاہدہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے ہی جاری گہرے، مضبوط اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوطی فراہم کریں گے اور اشیاء اور خدمات میں دو طرفہ تجارت میں قابل ذکر اضافہ کریں گے، نئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے، معیار زندگی کو بڑھائیں گے اور دونوں ممالک کے لوگوں کی عام بھلائی میں بہتری لائیں گے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3674

 



(Release ID: 1812838) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi