قبائیلی امور کی وزارت
وزیر اعظم نے 5ویں پریکشا پہ چرچہ پروگرام میں طلباء سے بات چیت کی
پریکشا پہ چرچہ کے اس اجلاس میں 75000 سے زیادہ ای ایم آر ایس طلباء اور ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے تقریباً 350 اساتذہ نے شرکت کی
Posted On:
01 APR 2022 8:47PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 5ویں پریکشا پہ چرچہ پروگرام کے دوران طلباء سے آئندہ ہونے والے امتحانات کے بارے میں بات چیت کی۔ یہ پروگرام نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا تھا، جہاں 9ویں سے 12ویں کلاس تک کے طلباء، والدین، اور اساتذہ نے وزیر اعظم سے دو بدو بات چیت کی۔
اس پروگرام کا پانچواں ایڈیشن کووڈ-19 وبائی مرض سے ملک کے باہر نکلنے اور آف لائن امتحانات شروع ہونے کے مدنظر خاص طور سے اہمیت کا حامل تھا۔ وزیر اعظم سے سوالات کرنے کے لیے منتخب ہونے والے طلباء، اساتذہ، اور والدین کا انتخاب متعدد موضوعات پر مبنی ایک آن لائن تخلیقی تحریری مقابلہ کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس مقابلہ کا انعقاد MyGov پلیٹ فارم کے توسط سے 28 دسمبر، 2021 سے 3 فروری، 2022 کے درمیان کیا گیا تھا۔ اس ایڈیشن میں، پریکشا پہ چرچہ تخلیقی تحریری مقابلہ میں 15.7 لاکھ شرکاء کا استقبال کیا گیا، جن میں 12.1 لاکھ سے زیادہ اسکولی بچے، 2.7 لاکھ اساتذہ، اور 90 ہزار سے زیادہ والدین شامل تھے۔
وزیر اعظم نے طلباء کے کئی قسم کے سوالات کے جواب دیے، مثلاً والدین اور اساتذہ کی توقعات، خود اعتمادی اور سنجیدگی اور انہیں ناامیدی اور تناؤ سے نمٹنے کا منتر، کامیابی اور ملک کو عظیم بنانے کا منتر دینے سے پہلے ان کے تمام سوالات کو غور سے سنا۔ انہوں نے بچوں کو ان کی صنف سے قطع نظر تعلیم یافتہ بنانے کی ضرورت اور این ای پی 2020 کو سمجھنے پر زور دیا، جو کہ سیکھنے کی نئی راہیں کھولنے اور تعلیم کی نئی تشریح کرنے والا ہے۔
وزارت تعلیم کے محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی کے ذریعے منعقد اس پروگرام کو EduMinofIndia، نریندر مودی، پی ایم او انڈیا، پی آئی بی انڈیا، دور درشن نیشنل، MyGovIndia ڈی ڈی نیوز، راجیہ سبھا ٹی وی، سوئم پربھا کے یوٹیوب چینلوں سمیت دور درشن (ڈی ڈی نیشنل، ڈی ڈی نیوز، ڈی ڈی انڈیا)، ریڈیو چینلوں، ٹی وی چینلوں، ڈیجیٹل میڈیا پر لائیو نشر کیا گیا تھا۔
اس اجلاس میں ملک بھر سے ای ایم آر ایس کے 75000 سے زیادہ طلباء اور تقریباً 350 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے اساتذہ سے شرکت کی، اپنے خیالات شیئر کیے، اور تعلیم و تدریس اور تناؤ سے آزاد ہوکر امتحان دینے سے متعلق وزیر اعظم کے الفاظ کو غور سے سنا۔
ای ایم آر ایس کے کمشنر جناب است گوپال نے تال کٹورہ اسٹیڈیم کے پروگرام میں شرکت کی۔ وزارت کے سینئر افسران اور عملہ نے ورچوئل طریقے سے پروگرام میں شرکت کی۔ ملک بھر کے ای ایم آر ایس طلباء کے ذریعے شیئر کی گئی ویڈیو اور تصاویر سے، وزیر اعظم کے ساتھ ان کی بات چیت کی خوشی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3671
(Release ID: 1812819)
Visitor Counter : 158