وزارت سیاحت

پرشاد اسکیم کے تحت ترقی کے لیے 30 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 68 مقامات/ جگہوں کی شناخت  کی گئی ہے: جناب  جی کشن ریڈی

Posted On: 01 APR 2022 4:44PM by PIB Delhi

سیاحت کےوزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ ترقی اور فروغ کے مقصد سے سیاحتی مقامات/جگہوں کی میپنگ/شناخت ایک جاری  رہنے والا عمل ہے اور بنیادی طور پر یہ  ریاستی حکومت/ مرکز کے زیر انتظام خطہ  کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ لیکن   وزارت سیاحت نے پورے ملک میں ترقی کے لیے 15 موضوع  پر مبنی سرکٹ شناخت کئے ہیں جن میں  بدھسٹ سرکٹ، ساحلی سرکٹ، ریگستانی  سرکٹ، ایکو سرکٹ، ہیریٹیج سرکٹ، ہمالیائی سرکٹ، کرشنا سرکٹ، شمال مشرقی سرکٹ، رامائن سرکٹ، رورل سرکٹ، روحانی سرکٹ، صوفی سرکٹ، تیرتھنکر سرکٹ، قبائلی سرکٹ اور وائلڈ لائف سرکٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ   پرشاد اسکیم کے تحت ترقی کے لیے 30 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  68 مقامات/ جگہوں کی شناخت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ  سیاحت کی وزارت نے ترقی اور فروغ کے لیے درج ذیل مخصوص پروڈکٹ  مثلاً کروز، ایڈونچر، میڈیکل، ویلنیس، گولف، پولو، میٹنگز انسینٹیو کانفرنسز اور ایگزیبیشنز (ایم آئی سی ای)، ایکو ٹورازم، فلم ٹورازم، پائیدار سیاحت اور دیہی سیاحت کی بھی  شناخ  کی ہے۔ اس کے علاوہ سیاحت کی وزارت، سیاحت کے ایک مکمل مقام کے طور پر بھارت کو فروغ دے رہی ہے، جس میں ملک میں سیاحتی مقامات کے امکانات کا فادہ اٹھانے کے لئے  گھریلو اور بین الاقوامی دونوں  سیاحوں کو راغب  کرنے کے لیے مہمات، ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مختلف سیاحتی مقامات/ جگہیں/ سرکٹس کو دکھانےکے ساتھ ساتھ  ٹورازم پروڈکٹس  کی بھی نمائش  کی جارہی ہے۔

***

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 3669

                         



(Release ID: 1812543) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Manipuri