امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے آج کرناٹک کے ٹمکور میں سِدّھ گنگا مٹھ میں عزت مآب ڈاکٹر سری سری سری شیوکمار سوامی جی کی 115 ویں سالگرہ اور گرووندنا تقریبات میں شرکت کی

Posted On: 01 APR 2022 4:42PM by PIB Delhi

سری سری شیو کمار سوامی نے 112 سال کی عمر تک اور اس مٹھ کے نگران کے عہدے پر 88 سال تک جو تقدس پیدا کیا ہے وہ نہ صرف آج بلکہ لاتعداد زمانوں تک ملک کے عوام کو تحریک دیتی رہے گی کہ زندگی کو کیسے گزارنا چاہیے

کوئی اپنے الفاظ کے ذریعے پیغام دیتا ہے، کوئی علم کے ذریعے پیغام دیتا ہے، لیکن شیو کمارسوامی جی نے اپنے کاموں کے ذریعے ایک پیغام دیا جو زمانوں تک یاد رکھا جائے گا، کھانا، الفاظ اور پناہ، ان تینوں کو شیو کمارسوامی جی نے اپنے کردار سے دکھانے کا کام کیا ہے

کورونا وبا کے دور میں وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی جانب سے تقریباً 80 کروڑ لوگوں کو فی کس 5 کلو گرام اناج دینے کا کام مرکزی حکومت نے بھی کیا

نریندر مودی حکومت نے نئی تعلیمی پالیسی کے تحت ملک کی بہت سی زبانوں کو بحال کرنے کا کام کیا ہے اور اس کے ذریعے نریندر مودی جی نے بچوں کو ان کی اپنی زبان میں تعلیم، تکنیکی اور میڈیکل تعلیم دینے کی کوشش کی ہے

میں تیسری بار سِدّھ گنگا مٹھ میں آیا ہوں اور جب بھی میں سِدّھ گنگا مٹھ میں آتا ہوں اور یہاں سے ہر بار شعور، بیداری اور نئی توانائی لے کر گیا ہوں

مودی جی نے صرف 7 برسوں میں تین کروڑ بے آسرا لوگوں کو گھر دینے کا کام کیا ہے

کچھ تیرتھ استھان عظیم سنتوں کے اعمال کی بنیاد پر تعمیر کیے گئے ہیں اور سِدّھ گنگا مٹھ ایک ایسا ہی تیرتھ استھان ہے جہاں سری سری شیو کمارسوامی نے بسوانّا کے اقوال کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے 88 سال تک کام کیا اور مساوات، تعلیم اور لوگوں کو معاشرے میں روحانی طور پر مطمئن بنانے کی راہ ہم وار کی

اگر کوئی شخص اپنی زندگی میں اپنے بارے میں سوچنے کے بجائے لوگوں، معاشرے، ملک اور مذہب کے بارے میں سوچتا ہے تو اس شخص کے ارد گرد ایک تقدس کی چمک پیدا ہوجاتی ہے

جب اٹل جی یہاں آئے تھے تو انھوں نے کہا تھا کہ شمال میں گنگا ہے اور جنوب میں سدھ گنگا ہے

سدھ گنگا بہت بڑی زیارت گاہ ہے اور آج یہاں 80 ہزار مربع فٹ کے رقبے پر محیط فارمیسی کالج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا

یہ جگہ جو تقریباً 600 سال پرانی ہے، بہت سے لوگوں کی زندگی میں بلندیوں اور ترقی کا سبب بنی ہے، یہی وجہ ہے کہ شیو کمارسوامی جی کو جدید دور کا بسو انّا بھی کہا جاتا ہے

انھوں نے بغیر کسی بھید بھاو کے ہم آہنگی کے خیال کو آگے بڑھایا اور خلوص نیت سے بسوانا کے تمام اقوال کو حقیقت کا روپ دینے کی کوشش کی

اس مٹھ میں جو بھی آتا ہے کبھی بھوکا واپس نہیں جاتا، دس ہزار سے زائد معاشرے کے ہر طبقے کے غریب بچوں کے لیے تعلیم اور رہائش کا انتظام ہے جو اس مٹھ کی سرپرستی میں اپنی زندگیوں کو علم سے روشن کرنے کا کام کر رہے ہیں

نئی دہلی، یکم اپریل 2022:

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے آج کرناٹک کے ٹمکور میں سِدّھ گنگا مٹھ کا دورہ کیا۔ انھوں نے جناب سری سری شیوکمار نے سوامی جی کی 115 ویں سالگرہ اور گرووندنا تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب پرلہاد جوشی، مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت شوبا اور کرناٹک کے وزیر اعلی جناب بسوراج بومئی بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FQ4C.jpg

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ و تعاون نے کہا کہ آج ہم سب یہاں سری سری جناب شیو کمارسوامی کی 115 ویں سالگرہ پر ان سے آشیرواد لینے آئے ہیں۔ "میں تیسری بار سِدّھ گنگا مٹھ آیا ہوں اور ہر بار میں نے یہاں سے شعور، جوش اور توانائی پائی ہے۔ ہمارا ملک بہت قدیم ہے اور یہاں بہت سے مٹھ، جیوترلنگ اور شکتی پیٹھ ہیں۔ لیکن کچھ مٹھ عظیم سنتوں کے اعمال کی بنیاد پر تعمیر کیے گئے ہیں اور یہ سِدّھ گنگا مٹھ ایک ایسا ہی تیرتھ استھان ہے، جہاں سری سری سری شیو کمارسوامی نے بسو انّا کے اقوال کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے 88 سال تک کام کیا اور اس کے ذریعے مساوات، تعلیم اور عزت نفس کے لحاظ سے معاشرے کے لوگوں کو ثروت مند بنانے کی راہ ہم وار کی۔ اگر کوئی شخص اپنی زندگی میں لوگوں، معاشرے، ملک اور مذہب کے بارے میں سوچتا ہے تو اس شخص کے ارد گرد ایک تقدس کی چمک پیدا ہوتی ہے۔ یہ چمک بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں ایک نئی روشنی لانے، علم کی روشنی، ان کی زندگیوں کو راست بازی کی راہ پر ہم وار کرنے اور انھیں مذہبی طور پر محبت کرنے کا بھی کام کرتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TUYY.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ سری سری شیوکمار سوامی جنھوں نے اس مٹھ کے نگران کے عہدے پر 112 سال کی عمر تک 88 سال خدمت انجام دی وہ ملک کے عوام کو نہ صرف آج بلکہ کئی زمانوں تک زندگی گزارنے کی تحریک دیتے رہیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ جب اٹل جی یہاں آئے تو انھوں نے کہا تھا کہ شمال میں گنگا ہے جب کہ جنوب میں سدھ  گنگا ہے۔ یہ مانا جاتا ہے کہ گنگا میں نہانے سے بہت سے جنموں کے پاپ ختم ہوجاتے ہیں اور سِدّھ گنگا مٹھ میں آکر ہی بہت سے جنموں کے پنیہ بیدار ہوجاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سِدّھ گنگا بہت بڑی زیارت گاہ ہے اور آج یہاں 80 ہزار مربع فٹ کے رقبے پر فارمیسی کالج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WJZV.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون نے کہا کہ یہ ایک ایسی روحانی جگہ ہے جس کے تقدس کی وجہ ایک سنیاسی، کرم یوگی کے کرم اور مذہبی زندگی گزارنے والے سنت کی تپسیا ہے۔ یہ جگہ جو تقریباً 600 سال پرانی ہے، بہت سے لوگوں کی زندگی میں بلندی اور خوشحالی لانے کا سبب بنی ہے، یہی وجہ ہے کہ شیو کمارسوامی جی کو جدید دور کا بسوانا بھی کہا جاتا ہے۔ 1908 سے 1930 تک وہ مٹھ کے سربراہ رہے اور مٹھ کو زندگی کے آخری سانس تک بہت سے لوگوں کی زندگیوں کی نجات کا مرکز بنایا۔ انھوں نے غیر جانبدارانہ ہم آہنگی کے تصور کو آگے بڑھایا اور خلوص نیت سے بسوانا کے تمام اقوال کو حقیقت کا روپ دینے کی کوشش کی۔ انھوں نے تری ودیا داسوہ کے نظریے کو حقیقت کا روپ دیا اور برسوں تک بہت سے لوگوں نے اس نظریے کو آگے بڑھایا اور اس طرح کے کرم کا پیغام دیا۔ انھوں نے کہا کہ کوئی اپنے الفاظ کے ذریعے پیغام دیتا ہے، کوئی اپنے علم کے ساتھ دیتا ہے، لیکن شیوکمارسوامی جی نے اپنے کاموں کے ذریعے ایک پیغام دیا جو زمانوں تک یاد رکھا جائے گا۔ کھانا، الفاظ اور پناہ، ان تینوں کو انوھن نے اپنے کردار سے نبھاکر دکھایا۔ جو بھی اس مٹھ میں آتا ہے وہ کبھی بھوکا واپس نہیں جاتا۔ غریب بچوں کے لیے تعلیم اور رہنے کے انتظامات ہیں۔ معاشرے کے ہر طبقے کے دس ہزار سے زائد غریب بچے اس مٹھ کی سرپرستی میں علم کے ساتھ اپنی زندگیوں کو روشن کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MC0W.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں مرکزی حکومت بھی خوراک، تعلیم  اور پناہ کے تینوں اصولوں کو سچ کیا ہے۔ کورونا کے دور میں نریندر مودی حکومت نے تقریباً 80 کروڑ لوگوں کو دو سال تک فی کس 5 کلو گرام اناج مفت دینے کا کام کیا۔ نریندر مودی جی نے نئی تعلیمی پالیسی کے تحت ملک کی بہت سی زبانوں کو بحال کرنے کا کام کیا ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی کے ذریعے مودی جی نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوششیں کی ہیں کہ بچوں کو ان کی اپنی زبان میں تعلیم، تکنیکی اور طبی تعلیم ملے۔ تقریباً تین کروڑ لوگوں کے پاس رہنے کے لیے گھر نہیں تھا، لیکن صرف سات برسوں میں مودی جی نے تین کروڑ لوگوں کو گھر دینے کا کام کیا۔

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005A65Y.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون نے کہا کہ ڈاکٹر شیو کمارسوامی جی نے تعلیم کے شعبے میں جو کام کیا ہے اس میں بھی ہم آہنگی ہے کہ ہر سماج اور ذات کے بچوں کو یہاں پڑھنا چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے۔ مجھے خوشی ہے کہ شیوا کمارسوامی جی کے بعد بھی سِدّھ گنگا مٹھ اپنے اصولوں کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ شیو کمار سوامی جی کو ساکشات بھگوان کہتے ہیں، کچھ لوگ انھیں بسوانا کا اوتار کہتے ہیں اور کچھ لوگ انھیں شیو یوگی بھی کہتے ہیں۔ لیکن میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ 88 سال تک مٹھ کے سربراہ کی حیثیت سے انھوں نے ہمیں جو پیغام دیا ہے اس پر ہم سب کو آگے بڑھنا چاہیےاور پورے معاشرے میں خوشی، خوشحالی، تعلیم اور غذائیت کا پرچار کرنا چاہیے۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 3661


(Release ID: 1812517) Visitor Counter : 221


Read this release in: English , Hindi , Kannada