الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی  پی اوز  اور آئی ٹی ایز کے لیے رہنما خطوط

प्रविष्टि तिथि: 01 APR 2022 2:29PM by PIB Delhi

مواصلات کی وزارت کے مواصلات کے محکمے (ڈی او ٹی) نے کاروباری عمل آؤٹ سورسنگ (بی پی اوز) اور آئی ٹی سے لیس خدمت آئی ٹی ایز کے پلیئرس کے لیے رہنما خطوط میں نرمی کی ہے جس کے لیے 5 نومبر 2020 کو دیگر خدمات فراہم کرنے والوں (او ایس ٹیز) کے لیے نئے رہنما خطوط جاری کئے گئے تھے اور 23 جنوری 2021 کو  او ایس پیز کے لیے نظر ثانی شدہ خطوط جاری کئے گئے تھے۔

او ایس پی رہنما خطوط کو سہل کرنے کے لیے کی گئی کلیدی کارروائیوں میں سے کچھ درج ذیل ہیں:

  1. او ایس پی مراکز کے اندراج کی ضرورت کو ختم کردیا گیا ہے۔
  2. بینک کی گارنٹی فراہم کرنے کی ضرورت کو ختم کردیا گیا ہے۔
  • iii. سالانہ رپورٹیں/ مدت مدت میں فراہم کرنے والی رپورٹس داخل کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔
  • iv. ہندوستان بھر میں کہیں سے بھی کام کرنے (ڈبلیو ایف اے) کی اجازت دے دی ہے۔
  1. مرکزی مقامات سے او ایس پی مراکز کے ذریعے انٹرنیٹ کو شراکت کرنے کی اجازت دی گئی۔
  • vi. مختلف او ایس پی کمپنیوں کے او ایس پی مراکز کے درمیان بین رابطے کی اجازت دی گئی۔
  1. دیسی اور بین الاقوامی او ایس پیز کے درمیان تفریق کو ختم کردیا گیا ہے۔
  2. کسی بھی او ایس پی مراکز کے درمیان اعداد وشمار کی بین رابطے کے لیے کوئی پابندی نہیں رہی۔

ان تبدیلیوں سے ملک میں بی پی او / آئی ٹی ای ایس کے لیے تعمیل کا بوجھ کم ہوا ہے اور کاروبار میں آسانی کی سہولت حاصل ہوئی ہے۔

مواصلات کے محکمے (ڈی او ٹی) کے مطابق او ایس پیز کے لیے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط، او ایس پیز کے ذریعے ذاتی ضابطے پر مبنی ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اختیار شدہ ٹیلی کام خدمت فراہم کرنے والوں (ٹی ایس پیز) کے دائرہ اختیار سے متعلق کوئی خلاف ورزی اور  عدم تعمیل نہیں ہوتی۔ البتہ، مذکورہ رہنما خطوط کے مطابق او ایس پیز کو ، کال تفصیل ریکارڈ (سی ڈی آر)، استعمال تفصیل ریکارڈ (یو ڈی آر) سسٹم لاگْس وغیرہ کی ایک نقل برقرار رکھنی ہوگی، جو کہ جب کبھی اور جہاں بھی ضرورت پڑے، انھیں اُسے ڈی او ٹی / سکیورٹی ایجنسیوں کو فراہم کرانی ہوگی۔ مزید  برآں خلاف ورزی کی شکایت کے معاملے میں، لائسنس شدہ خدمات کے شعبوں (ایل ایس اے) میں ، ہندوستانی ٹیلی گراف قانون کے تحت ڈی او ٹی کی فیلڈ اکائیوں کے ذریعے کارروائی کی جائے گی۔

یہ معلومات الیکٹرانک اور معلوماتی ٹیکنالوجی کے وزیر راجیو چند سیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.3645

(ش ح - اع - ر ا)   


(रिलीज़ आईडी: 1812507) आगंतुक पटल : 149
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Bengali