وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ریٹائرڈ دفاعی اہلکاروں کے لیے فلاحی اسکیمیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 APR 2022 3:08PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری  جناب اجے بھٹ نے یکم اپریل 2022 کو لوک سبھا میں  جناب ٹی این پرتھاپن کو ایک  تحریری جواب میں بتایا کہ  حکومت نے سابق فوجیوں کے لئے تعاون والی ہیلتھ اسکیم  (ای سی ایچ ایس) یکم اپریل 2003 سے شروع کی ہے۔ اس کا مقصد تقریباً 55 لاکھ سابق فوجیوں اور ان کے زیر کفالت افراد کے لئے معیاری صحت دیکھ ریکھ  فراہم کرانا ہے۔ یہ صحت  دیکھ  ریکھ  خدمات 433 ای سی ایچ ایس پولی کلینکس (427  بھارت میں اور چھ نیپال میں)،  بھارت اور نیپال میں سروس ہاسپٹلز اور ای سی ایچ ایس  ایمپینلڈ طبی سہولیات کے ذریعے فراہم کرائی جاتی ہیں، جن کی نگرانی، کنٹرول اور انتظام بھارت بھرمیں واقع 30 ای سی ایچ ایس علاقائی مراکز، ملٹری چین آف کمانڈ  میں مختلف ہیڈکوارٹرز اور سنٹرل آرگنائزیشن ای سی ایچ ایس کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اسکیم کےلئے حکومت ہند کےذریعہ فنڈ فرام کرایا جاتا ہے۔ سال  2021-22 کے دوران اس  کے لے 4438.19 کروڑ کا  فنڈ مختص  کیا گیا ہے۔

گزشتہ پانچ برسوں میں برائے نام/ صفر سبسکرپشن  والی فلاحی اسکیموں کو آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ (اے ایف ڈی ایف ایف) سے  یکم اپریل 2022 سے ختم  کیا جارہا ہے۔ لیکن  متعلقہ خدمات اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں سے  ان اسکیموں کے لئے زیادہ رقم فراہم کرائی گئی ہے۔

گزشتہ تین برسوں (2019-20 سے 2021-22 تک) کے لئے اے ایف ایف ڈی ایف کے تحت مجموعی طور پر  89533 افراد کو  فائدہ ہوا ہے اور محتاجی ، شادی اور تعلیمی گرانٹس کے معاملات نمٹانے لئے ترمیم شدہ  تخمینہ ( آر ای) مرحلہ (2021-22) 320 کروڑ روپے مختص کے گئے ہیں۔

*******

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-3650

                          


(ریلیز آئی ڈی: 1812468) وزیٹر کاؤنٹر : 147
یہ ریلیز پڑھیں: English