وزارت دفاع
دفاعی پیداوار میں آتم نربھر بھارت اقدام
Posted On:
01 APR 2022 3:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم اپریل 2022/
حکومت ہند کی میک ان انڈیا اسکیم پر عمل کرتے ہوئے اور ہندستانی صنعت کو فروغ دینے کی خاطر ملک میں سامان تیار کرنے کے آتم نربھر بھارت ابھیان کے پیش نظر ماضی میں جن کیپٹل خریداری کے عالمی زمرے کے تحت ایکسپنٹنس آف نسیسیٹی (اے او این) فراہم کی گئی تھی ، اس پر دفاعی خریداری کونسل کے ذریعہ ڈی اے پی 2020 پر نظر ثانی کی گئی ہے اور ڈی اے سی میں 46695 کروڑ روپے کے ایسے 9 اے او این تجاویز کو منسوخ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ البتہ سروسیز کے حساب ان خریداروں کی تفصیلات قومی سلامتی کے پیش نظر اس پلیٹ فارم پر فراہم نہیں کی جاسکتی۔
حکومت نے پچھلے چند برسوں میں میک ان انڈیا پروگرام کے تحت کئی پالیسی اقدامات کئے ہیں اور اے سی ڈیزائن ڈیولپمنٹ اور ملک میں دفاعی سازوسامان تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے کامو 31 جیسے ڈیزائن اور ڈویولپمنٹ پروجیکٹوں جیسی اصلاحات کی ہیں۔ ان اقدامات میں دیگر کے علاوہ دفاعی خریداری پروسیجر (ڈی اے پی-2020) کے تحت ملکی وسائل سے کیپٹل اشیا کی خریداری کو ترجیح دینا ، صنعت کی قیادت والے ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ کے لئے 18 بڑے دفاعی پلیٹ فارمس کا اعلان ، سروسیز کے کل 209 اشیا کی دو مثبت ایسی فہرستوں کا اعلان اور ایک مثبت ایسی فہرست کا اعلان جس میں دفاعی سرکاری سیکٹر کے یونٹوں کے کل 2851 اشیا شامل ہیں، جن کے لئے مقررہ وقت کے بعد ان کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے، زیادہ لمبے عرصے تک ویلڈ رہنے والے لائسنس کے لئے صنعتی لائسننگ عمل کو آسان بنانا ، خود کار راستے سے 74 فی صد ایف ڈی آئی کی منظوری کے ساتھ براہ راست بیرون سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی پالیسی میں نرمی، ضابطے تیارکرنے کو آسان بنانا، اسٹارٹ اپ اور ایم ایس ایم ای شمولیت کے ساتھ دفاعی بہترین کارکردگی اسکیم (آئی ڈیکس) کا آغاز ، سرکاری خریداری (میک ان انڈیا کو ترجیح) آرڈر 2017 کا نفاذ ، دیسی سازوسامان سریجن پورٹل کا آغاز (ایم ایس ایم ای )سمیت ہندستانی دیسی صنعت کو فروغ دیا جاسکے ، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور دفاعی مینوفیکچرنگ کے لئے ٹکنالوجی کی منتقلی سمیت آف سیٹ پالیسی میں اصلاحات اور اترپردیش اور تمل ناڈو میں ایک ایک سمیت دو صنعتی راہداریوں کا قیام شامل ہے۔
دفاعی پیداوار اور برآمداتی فروغ کی پالیسی (ڈی پی ای پی پی) 2020 کو وزارت دفاع کے دفاعی پیداوار کے محکمہ کے ذریعہ عوام میں مشتہر کیا گیا ہے اور وزارت دفاع ملک میں دفاعی پیداوار کی صلاحیتوں میں قابل قدر اضافہ کرنے ، خودکفالت حاصل کرنے ، ایرو اسپیس اور بحریہ میں جہاز سازی سمیت دفاعی سیکٹر میں برآمدات کو فروغ دینے کے لئے رہنما دستاویز تیار کرنے پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔
مذکورہ معلومات وزارت دفاع نے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے یکم اپریل 2022 کو لوک سبھا میں جناب بھرتنوہاری مہتاب کے سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
**********
ش ح۔ و ا ۔ج
Uno-3655
(Release ID: 1812460)
Visitor Counter : 149