ریلوے کی وزارت

رشی کیش – کرن پریاگ ریلوے لائن

Posted On: 01 APR 2022 3:48PM by PIB Delhi

رشی کیش – کرن پریاگ نئی لائن والے پروجیکٹ کو بجٹ 11-2010 کے دوران منظور کیا گیا تھا۔ پروجیکٹ کی تخمینی لاگت 16216 کروڑ روپے ہے، جس میں سے ابھی تک 6618 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔  اخراجات کی 4200 کروڑ روپے کی رقم مالی سال 22-2021 میں مختص کی گئی ہے۔ یوگ نگری رشی کیش سے ویر بھدر والے (5.7 کلومیٹر) حصے کو مارچ، 2020 میں شروع میں کیا گیا ہے۔ اس سے آگے 6.0 کلومیٹر تک لائن کو سیدھا کرنے کا عمل زیادہ تر سرنگوں میں ہے۔ تمام سرنگوں اور بڑے پلوں کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اس پورے پروجیکٹ میں تحویل اراضی اور جنگلات سے متعلق کلیئرنس  کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ وزارت ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف اور سی سی) کے حق جنگلات قانون-2006 کے رہنما خطوط کے مطابق، ریلوے پروجیکٹ کی لائن میں واقع تمام گرام سبھاؤں سے ’نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ‘ حاصل کر لیے گئے ہیں۔ متاثرہ کنبوں کو معاوضہ اور باز آبادکاری سے متعلق اسکیمیں،  مناسب معاوضہ اور تحویل اراضی میں شفافیت، باز آبادکاری اور دوسری جگہ پر گھر کے حق کے قانون، 2013 کے تینوں شیڈول میں درج التزامات کے مطابق فراہم کر دی گئی ہیں۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر، جناب اشونی ویشنو نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3640



(Release ID: 1812459) Visitor Counter : 123


Read this release in: English