وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او کے تحقیق و  ترقی پروجیکٹس

Posted On: 01 APR 2022 3:12PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری  جناب اجے بھٹ نے یکم اپریل 2022 کو لوک سبھا میں محترمہ نصرت جہاں روحی کو ایک  تحریری جواب میں بتایا کہ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے مختلف تکنیکی دائرہ کار میں  اپنی لیبارٹریوں کے ذریعے مختلف تحقیق و ترقی  (آر اینڈ ڈی) پروجیکٹس شروع کئے ہیں۔ سال  2019-2021 کے دوران، ڈی آر ڈی او نے  249 آر اینڈ ڈی پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ ڈی آر ڈی او کی مختلف لیبارٹریوں کے ذریعے  شروع کیے گئے کچھ بڑےپروجیکٹ  درج ذیل کے شعبوں میں  ہیں:-

  • میزائل
  •  ریڈار
  •  بکتر بند گاڑیاں
  •  اینٹی ٹینک گولہ بارود، راکٹ، مشین گن اور فیوز
  • سونار اور تارپیڈو
  •  بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے کا نظام
  •  اینٹی ایئر فیلڈ ویپن
  •  فائر فائٹنگ اور پروٹیکشن سسٹم
  • سمندری حالات سے متعلق آگاہی کے نظام، سرحدی نگرانی کا نظام
  •  خودکار ٹرانسمیشن
  •  چھوٹا ٹربو فین انجن
  • نیو جنریشن ریڈیوز، سیٹ کام سسٹم
  •  خود مختار انڈر واٹر وہیکل
  •  ای ڈبلیو  سسٹمز اور چاف کارتوس
  •  ایئر کنٹینر
  • فیول سیلز
  •  آرڈیننس ہینڈلنگ روبوٹ
  • سیکرز
  • سسٹم آن چپ
  •  نیوی گیشن سسٹم
  •  ایم ای ایم ایس سوئچز
  •  پیراشوٹ سسٹمز

پچھلے 3 برسوں  کے دوران ڈی آر ڈی او کے ذریعہ سے تیار کی گئی کچھ  اہم ٹیکنالوجیز میں  شامل ہیں:

  • کوانٹم رینڈم نمبر جنریٹر اور کوانٹم  کی ڈسٹری بیوشن
  •  ہائپرسونک ٹیسٹ ڈیمونسٹریشن
  • اے ایس اے ٹی ڈیمونسٹریشن
  •  سنگل کرسٹل بلیڈز
  •  اسٹیلتھ ٹیکنالوجی
  •  ایڈوانسڈ اے آئی  ٹیکنالوجیز
  •  برقی مقناطیسی لانچ ٹیکنالوجی
  •  نینو ٹیکنالوجیز
  •  کومپلیکس کنسنٹریٹیڈ الوئز
  • کاؤنٹر میجر ٹیکنالوجیز
  • کمپوزٹ  آرمر ٹیکنالوجیز
  •  بائیو ریمیڈی ایشن ٹیکنالوجی
  • تھیٹر اینڈ  ٹیرین بیسڈ فوڈ ٹیکنالوجیز
  •  پروپلشن ٹیکنالوجی
  • کانگنیٹیو ٹارگیٹ ڈٹیکشن
  • فائر پروٹیٹیو  سوٹس کے لئے ملٹی فنکشنل  موئسچر بیریئر
  • انڈر واٹر  کمیونی کیشن
  • بائیو میڈیکل سپورٹ سسٹمز
  •  ہیلان الٹرنیٹیو ز اور اور ماحول دوست آگ بجھانے والا فوم
  •  ہائیپرسونک کے لیے اینڈ میٹیریلز اور میٹیریلز
  • ایڈوانسڈ فنکشنل میٹیریل
  •  ایڈوانسڈ نینو فلوئڈ ٹیکنالوجی
  •  ناول نینو میٹریلز اور ہائبرڈ نینو کمپوزیٹس
  •  لینڈ سلائیڈز کے لیے ابتدائی انتباہی نظام
  • ہائی انرجی میٹیریلز
  •  ہائی پاور ملی میٹر ویو گائروٹرون
  •  ایڈیپٹیو کمپوزٹ سٹرکچر
  •  برفانی تودے کی تشخیص اور برفانی تودے کی پیشن گوئی
  • ایڈوانسڈ   پرسنل پروٹیکٹیو  سسٹم
  • ایڈوانسڈ  پیزومیٹریلز
  • بلاسٹ اور بیلسٹک ریسسٹنس  کے لیے پینل
  • ایڈیٹیو  مینوفیکچرنگ اور پولیمر  کمپوزٹس
  • نیٹ ورک سیکیورٹی اسسمنٹ ٹیکنیک
  • ٹی ایچ زید  ڈیٹیکٹر

دفاعی خدمات کے تخمینے کے ایک حصے کے طور پر ڈی آر ڈی او کو علیحدہ فنڈ مختص کیا جا رہا ہے۔ یہ فنڈز ریونیو اور کیپٹل  زمروں  کے تحت الگ الگ مختص کیا جارہا ہے۔ فنڈ میں  مختلف مدوں مثلاً تحقیق و ترقی ، تنخواہ اور الاؤنس شامل ہیں۔ ٹرانسپورٹیشن ، اسٹورز، ورکس،  تربیت  اور دیگر اخراجات ریونیو زمرے کے تحت میچ اور آلات اور  ورکس کیپٹل زمرے کے تحت آتے ہیں۔ بجٹ  میں مختص کی گئی یہ رقم مختلف آر اینڈ ڈی  پروجیکٹس شروع کرنے  اور اسٹریٹجک اسکیموں پر عمل درآمد کے لیے استعمال  میں لائی جارہی ہے۔ مالی سال 2022-23 کے لیے  بی ای (اپنائے گئے) میں ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے لئے مجموعی  التزام  21330.20 کروڑ روپے کا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-3649

                          



(Release ID: 1812449) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Bengali