وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ڈی ٹی  نے مالی سال 22-2021  میں 62 پیشگی قیمت  تعین معاہدوں  پر دستخط کئے

Posted On: 31 MAR 2022 4:11PM by PIB Delhi

مرکزی  براہ راست ٹیکس بورڈ  (سی بی ڈی ٹی ) نے ہندوستانی  ٹیکس دہندگان کے ساتھ مالی سال 22-2021  میں   62  پیشگی  قیمت  تعین  معاہدوں  ( اے  پی اے ) پر دستخط کئے ہیں۔ ان میں  13 باہمی اے  پی اے  (ہندوستان  اور اس کے  معاہداتی  شراکتداروں  کے درمیان باہمی معاہدے کے نتیجے میں   ) اور 49  یک فریقی  اے  پی اے  شامل ہیں۔ اس کے ساتھ  ہی  اے  پی  اے پروگرام کی شروعات سے لے کر اب تک اے  پی اے کی کل تعداد بڑھ کر  421  ہوگئی ہے۔

مالی سال کے پہلے حصے میں  کووڈ -19  وبا کے سبب  وسیع  اقتصادی اورسماجی رکاوٹوں کے باوجود دستخط شدہ  اے پی اے کی تعداد   اور اس سے پہلے کے دو  سالوںمیں  دستخط شدہ اے پی اے  (مالی سال 21-2020میں 31 اے پی اے وہ مالی سال 20-2019  میں  57  اے پی اے ) کی تعداد میں  فرق صاف نظر آتا ہے۔

اے پی اے اسکیم کے ذریعہ دراصل  قیمت تعین کے  طریقوں  کو ظاہر کرکے اور مستقبل کے  زیادہ سے زیادہ  پانچ سالوں کے لئے  پیشگی طورسے بین الاقوامی   لین دین کے بغیر کسی  باہری   اثر کے مساوی  قیمت تعین کرکے  ٹرانسفر پرائزنگ کے شعبے میں   ٹیکس دہندگان کو  اطمینان فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ  ٹیکس  دہندہ کے  پاس  چار   سابقہ سالوں کے لئے  اے  پی اے  کو  پہلے کی حالت میں لے جانے  (رول بیک ) کا متبادل ہوتا ہے۔ جس کے نتیجے میں اسے کل  نو سالوں کے لئے ٹیکس سے متعلق  اطمینان  فراہم ہوجاتا ہے۔

اے پی اے اسکیم میں  ہورہی  پیش  رفت  دراصل  ایک غیر منفی  ٹیکس نظام کو بڑھاوادینے  اور ہندوستان میں کاروبار کرنے میں  آسانی کو  مزید  بڑھانے  کے حکومتی عہد کو  مضبوط کرتی ہے۔سی بی ڈی ٹی  اس سلسلے میں  ٹیکس دہندگان کے   تعاون  اور  شفاف رویئے کی ستائش کرتا ہے۔

*************

 

ش ح۔ج ق ۔رم

U-3631


(Release ID: 1812261) Visitor Counter : 184


Read this release in: Tamil , English , Hindi