کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تجارتی کوئلہ کان کی نیلامی کا  پہلادن ۔ چوتھی قسط


جھارکھنڈ، مہاراشٹر اور اوڈیشہ کی چار مکمل طور پر دریافت شدہ کوئلہ کانیں نیلامی کے لیے پیش کی گئیں

مشترکہ کوئلے کے ذخائر 498.10 ملین ٹن تک پہنچے

[کوئلہ کانیں (خصوصی شرائط) ایکٹ، 2015 کے تحت نیلامی کی 14ویں قسط]

کانیں اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ، 1957 کے تحت نیلامی کی چوتھی قسط]

Posted On: 31 MAR 2022 7:09PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے 16 دسمبر 2021 کو سی ایم ایس پی ایکٹ کی 14ویں قسط اور ایم ایم ڈی آر ایکٹ کی چوتھی قسط کے تحت تجارتی کان کنی کے لیے کوئلے کی کانوں کی نیلامی شروع کی تھی۔ ای نیلامی کے پہلے دن، چار کوئلے کی کانیں (سی ایم ایس پی ایکٹ کے تحت) نیلامی کے لیے  پیش کی گئیں اور کانوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

  • چاروں کوئلے کی کانیں مکمل طور پر دریافت شدہ کوئلے کی کانیں ہیں۔
  • کوئلے کی ان کانوں کے کل ارضیاتی ذخائر 498.10 ملین ٹن ہیں۔
  • ان کوئلے کی کانوں کے لیے مجموعی  پی آر سی 10.76   ملین ٹن سالانہ ہے۔

پہلےدن  کے نتائج حسب ذیل ہیں:

نمبرشمار

کان کا نام

ریاست

پی آر سی

(ملین ٹن سالانہ)

ارضیاتی ذخائر

(ملین ٹن)

اختتامی بولی داخل کرنے والے

 ریزو قیمت

(فیصد)

حتمی پیش کش

( فیصد)

1

رابوڈی او سی پی

جھار کھنڈ

2.50

133.17

ٹوئینٹی فرسٹ سنیچری مائننگ پرائیویٹ لمٹیڈ/ 242211

4.00

6.00

2

چینورا

مہاراشٹر

0.256

17.85

بی ایس اسپات لمٹیڈ/ 64979

4.00

53.00

3-4

اتکل بی 1 اور اتکل بی2

اوڈیشہ

8.00

347.08

جندل اسٹیل اینڈ پاور لمٹیڈ/64898

4.00

15.25

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

****************

 

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 3613


(Release ID: 1812211) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi