شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندستانی ڈرون  صعنت کو فروغ دینے کے لئے اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا گیا


پی ایل آ ئی اسکیم کے تحت ڈرون مینوفیکچرر /صنعت کے لئے 120 کروڑ روپے کی ترغیب

Posted On: 31 MAR 2022 2:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31 مارچ 2022/

ڈرون اور ڈرون کمپوننٹس کے لئے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کو 30 ستمبر 2021 کونوٹی فائی کیا گیا تھا اور حکومت نے  10مارچ 2022 کو پی ایل آئی اسکیم کے لئے  ڈرون  مینوفیکچررس سے  درخواستیں طلب کی ہیں۔  حکومت ، تین مالی برسوں  پر مشتمل  120 کروڑ روپے کی کل ترغیب (انسینٹیو) فراہم کررہی ہے۔حکومت  آئی پی ایل اسکیم کے تحت ڈرون مینوفیکچررس/ صنعت کویہ مراعات تین مالی سالوں کے دوران فراہم کی جائے گی۔ پی ایل آئی شرح  تین مالی سالوں میں ویلیو ایڈیشن کا  بیس فی صد ہے۔ ایک مینوفیکچرر کے لئے   پی ایل آئی  کل سالانہ اخراجات کے  25 فی صد تک محدودہوگا۔

ڈرون اور ڈرون کمپوننٹس (جی ایس ٹی کا خالص) سے  ڈرون اور ڈرون  کمپوننٹس کی خریداری کی لاگت (جی ایس ٹی کا خالص) سے سالانہ فروخت   سے آمدنی کے طور پر  لگایا جائے گا۔  اگر کوئی مینوفیکچرر  کسی خاص مالی سال کے لئے  اہل  ویلیو ایڈیشن   کی حد کو  پورا کرنے میں  ناکام رہتا ہے  ، تو مینوفیکچرر کو  کھوئی  ہوئی مراعات  کا دعوی کرنے کی  اجازت ہوگی اگرچہ  مینوفیکچرر اگلے سال میں کمی کو پورا کرتا ہے۔  22 مارچ2022 کو  پی ایل آئی اسکیم کے تحت   ڈرون بنانے والوں سے  ایک درخواست موصول ہوئی ہے ۔ درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2022 ہے۔

مرکزی حکومت نے ہندستان کی آنے والی ڈرون صنعت کو فروغ دینے کے لئے   اصلاحاتی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے   جو درج ذیل ہیں:

  1. لیبرالائز ڈرون ضوابط ، 2021 کو 25 اگست  کومطلع کیا گیا ۔
  2. ڈرون فضائی کا نقشہ 24 ستمبر 2021 کو شائع کیا گیا جس میں تقریباً 90 فی صد ہندستانی  فضائی حدود کو   400 فٹ تک  اڑنے والے ڈرون کے لئے  گرین زون کے طور پر  کھول دیا۔
  • iii. ڈرون کے لئے پروڈکشن سےمنسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کو 30 ستمبر 2021 کو  مطلع کیا گیا۔
  • iv. یو اے ایس ٹریفک منجمنٹ (یو ٹی ایم) پالیسی فریم ورک 24 اکتوبر 2011 کو شائع ہوا۔
  1. زرعی ڈرون کی خریداری کےلئے  مالیاتی گرانٹ پروگرام کا اعلان   مرکزی وزیر زراعت نے   22 جنوری 2022 کو کیا تھا۔
  • vi. ڈرون ضوابط2021 کے تحت پانچوں درخواست فارم 26 جنوری 2022 ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم پر آن لائن کئے گئے۔
  1. ڈرون سرٹی فیکشن اسکیم کو 26 جنوری 2022 کو نوٹی فائی کیا گیا   جس سے ڈرون مینوفیکچررس کی طرف سے  پائپ سرٹی فکیٹس  حاصل کرنا   آسان ہوگیا ہے۔
  2. ڈرون درآمدی پالیسی  9فروری  2022 کو  مطلع کی گئی ، غیر ملکی ڈرون کی درآمد پر پابندی عائدکی گئی جبکہ ڈرون کے کمپوننٹس کو امپورٹ ڈیوٹی سے آزاد کیا گیا۔
  • ix. ڈرون (ترمیم) ضوابط 2022 کو 11فروری متعارف کیا گیا جس سے ڈرون پائلٹ کی ضرورت کو ختم کیا گیا۔

یہ جانکاری  شہری ہوا بازی کی وزارت نے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (سبکدوش) نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال  کے تحریری جواب  میں دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3574

 


(Release ID: 1812170) Visitor Counter : 156
Read this release in: English , Tamil