سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
چار دھام پروگرام پر کام
Posted On:
31 MAR 2022 12:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31 مارچ 2022/
معزز سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے مورخہ14 دسمبر 2021 میں اسٹریٹیجک لحاظ سے اہم تین قومی شاہراہوں (رشی کیش -مانا، رشی کیش -گنگوتری اور تنک پور -پتھور گڑھ) کو پکے شولڈر 10میٹر چوڑی کیریج وے کے ساتھ دو لین تک چوڑا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
یہ شاہراہیں چار دھام پروگرام کے تحت چوڑی کی جائیں گی۔ معزز سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ارجن کمار سیکری کی سربراہی میں ایک ’نگرانی کمیٹی‘ قائم کی ہے۔ نگراں کمیٹی معزز سپریم کورٹ کے 8 اگست 2019 کے حکم کے مطابق تشکیل دی گئی اعلی اختیاراتی کمیٹی (ایچ پی سی) کی رپورٹ میں دی گئی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔چار دھام پروگرام کے تحت باقی حصوں کے حوالے سے ایچ پی سی پروجیکٹوں کے لئے اپنی سفارشات کے نفاذ کی نگرانی کرے گی۔ چار دھام پروگرام کی ترقی پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔
چار دھام پروگرام کے تحت کام جاری ہے۔ چار دھام پروگرام کے تحت قومی شاہراہیں اتراکھنڈ کے ٹہیری گڑھوال، اترکاشی ، پوڑھی گڑھوال، رودرپراگ، چمولی، پتھوڑا گڑھ ، چمپاوت اور دہرہ دون کے اضلاع سے گزرتی ہے۔
یہ معلومات مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہیں، جناب نتن گڈکری نے لوک سبھا کے ایک تحریری جواب میں دی۔
****
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3577
(Release ID: 1812129)
Visitor Counter : 162