شہری ہوابازی کی وزارت

415 آر سی ایس اڑان روٹس میں 27مارچ 2022 سے کام کرنا شروع کیا


اڑان کے تحت ایس اے او کو 1784.39 کروڑ روپے کا  وی جی ایف 21 مارچ  2022 تک  تقسیم کیا گیا

Posted On: 31 MAR 2022 2:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31 مارچ 2022/

شہری ہوا بازی کی وزارت نے 21 اکتوبر   2016 کو علاقائی کنکٹی ویٹی اسکیم (آر سی ایس) -اڑان یو ڈی اے این  (اودے دیش کا عام ناگرک) کا آغاز کیا ہے، تاکہ  ملک کے  غیر استعمال شدہ  اور کم استعمال ہونے والے   ہوائی اڈوں سے علاقائی ہوائی رابطے کو بڑھایا جاسکے اور عوام کے لئے  ہوائی سفر  سستا بنایا جاسکے۔  اڑان ایک مارکیٹ  پر مبنی  اسکیم ہے۔ دلچسپی رکھنے والی  ایئرلائنس مخصوص راستوں پر  ملک کے  اپنے تجزیے کی بنیاد پر ، اڑان کے تحت   بولی لگانے کے وقت  تجاویز  پیش کرتی ہیں۔ اب تک ،  ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نفاذی ایجنسی نے ملک بھر میں   154 ہوائی اڈوں بشمول   14 واٹر ایروڈروم  اور 36 ہیلی پیڈس پر   مشتمل   منتخب  ایئر لائنس آپریٹرس  (ایس اے اوز) کو  984 درست راستے   عطا کئے ہیں۔  منتخب  ایئر لائنس آپریٹرز  (ایس اے اوز)  نے آج (27 مارچ 2022) تک  اسکیم کے تحت   415 آر سی ایس روٹس کو آپریشنل کیا ہے،   جس میں 66 ہوائی اڈے شامل ہیں جن میں دو  واٹر ایئرڈروم  اور 8 ہیلی پیڈ شامل ہیں۔

ریجنل ایئر کنکٹی ویٹی فنڈ (آر اے سی ایف ٹی) میں کل   رسیدیں/کلکشن  2458.95  کروڑ روپے  ہے  اور اڑان کے تحت  منتخب ایئر لائن آپریٹر  (ایس اے اوز)  کو 21 مارچ 2022 تک وائبلٹی گیپ فنڈنگ (وی جی ایف)    1784.39 کروڑ روپے   تقسیم کیا گیا ہے۔

شہری ہوا بازی کی وزارت نے وزیر مملکت  (جنرل  ڈاکٹر) وی کے سنگھ (سبکدوش  ) نے آج  راجیہ سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں   یہ معلومات فراہم کیں۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3573

 



(Release ID: 1812101) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Bengali