وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمہ نے دہلی ۔ این سی آر میں موٹرگاڑی مینوفکچرنگ گروپ، چارٹرڈ پروازوں کا انتظام کرنے والی کمپنی اور رئیل اسٹیٹ گروپوں کے یہاں تلاشی مہم چلائی

Posted On: 31 MAR 2022 4:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 31 مارچ 2022:

انکم ٹیکس محکمہ نے 23 مارچ 2022 کو دہلی۔این سی آر میں 35 سے زائد مقامات پر تلاشی لیتے ہوئے چارٹرڈ پروازوں کا انتظام کرنے والی ایک کمپنی اور دہلی۔ این سی آر کے ایک رئیل اسٹیٹ گروپ کے علاوہ ایک اہم موٹرگاڑی مینوفیکچرنگ گروپ کے خلاف تلاشی اور ضبطی سے متعلق مہم چلائی۔

تلاشی مہم کے دوران، مختلف قابل اعتراض دستاویزات ضبط کیے گئے ہیں اور اس دوران برآمدہوئے ثبوتوں سے یہ انکشاف ہوتا ہے کہ کاروباری مقاصد کے طور پر دکھائے گئے مجموعی اخراجات ضبط کیے گئے ثبوتوں اور دستاویزات سے مکمل طور پر میل نہیں کھاتے ہیں۔ ایک مخصوص ایوینٹ مینجمنٹ اکائی سے خدمات کی آڑ میں 800 کروڑ روپئے کی بکنگ دکھائی گئی ہے۔ اس اکائی نے لیئرنگ کے توسط سے پیسہ کی ہیراپھیری کی ہے۔ غیر کاروباری مقاصد کے لیے ایسے دعوے انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کی تجاویز کے تحت ناقابل قبول ہیں۔

تلاشی میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دہلی میں 10 ایکڑ زرعی آراضی کچھ کاغذی کمپنیوں کے توسط سے خریدی گئی تھی۔ اس طرح کے لین دین میں 60 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کی بغیر حساب کتاب والی نقد رقم مبینہ طور پر شامل تھی۔ اس آراضی سودے کا آخری/حقیقی مستفید موٹر گاڑی مینوفیکچرنگ گروپ کا ایک شخص ہے۔ مذکورہ سودے میں مدد فراہم کرنے والے بچولیے نے اپنے بیان میں اس بات کا اقرار کیا ہے کہ فروخت کا ایک بڑا حصہ نقد کے طور پر ادا کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ رئیل اسٹیٹ کاروبار سے وابستہ لوگوں کے ٹھکانوں سے متعدد قابل اعتراض دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔ ان میں آن منی لین دین کے ریکارڈ شامل ہیں جہاں دہلی میں ان کے مختلف ریئل اسٹیٹ پروجیکٹوں میں اکائیوں کی فروخت کے عوض نقد رقم حاصل کی جا رہی تھی۔

چارٹرڈ پروازوں کا انتظام کرنے والی کمپنی کے معاملے میں، فرضی اخراجات کی بکنگ سے متعلق ثبوتوں کا پتہ چلا ہے۔ اس کمپنی کے ذریعہ 50 کروڑ روپئے سے زائد کی مجموعی آمدنی کو ایک شخص کے ذریعہ این بی ایف سی کے توسط سے مشکوک قرضوں، کاغذی کمپنیوں کے توسط سے چلایا جا رہا تھا۔ اس معاملے میں فرضی سودی اخراجات جیسے دعوؤں وغیرہ کا بھی پتہ چلا ہے۔

1.35 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کی غیر منکشف نقد رقم اور 3 کروڑ کے بقدر کے زیورات ضبط کیے گئے ہیں۔

اس معاملے میں آگے کی تفتیش جاری ہے۔

*********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3593



(Release ID: 1812096) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi