عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی آئی سی میں زیر التوا دوسری اپیلیں

Posted On: 31 MAR 2022 3:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 31 مارچ 2022:

سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس (آزادانہ چارج) کے وزیر مملکت؛ وزیر اعظم کا دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ مرکزی اطلاعاتی کمیشن (سی آئی سی) میں یکم اپریل 2021 تک زیر التوا اپیلوں اور شکایات کی تعداد 38116 کے بقدر اور 31 جنوری 2022 تک یہ تعداد 31025 کے بقدر تھی۔

آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ آر ٹی آئی ایکٹ 2005 مرکزی اطلاعاتی کمیشن کے ذریعہ دوسری اپیلوں کے نپٹارے کے لیے وقت کی حد مقرر نہیں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاملات کے جلد نپٹارے کے لیے، حکومت نے مختلف اقدامات کیے ہیں ، جن میں تربیت کے ذریعہ صلاحیت سازی اور پبلک انفارمیشن آفیسر حضرات اور پہلی اپیلیٹ اتھارٹیوں کے لیے رہنما خطوط جاری کرنا جیسے اقدامات شامل ہیں، تاکہ ان کا استعمال اطلاعات فراہم کرنے/ پہلی اپیل کو مؤثر طریقہ سے نمٹانے کے لیے کیا جا سکے، اور اس کے نتیجے میں انفارمیشن کمیشن میں ’پہلی اپیلوں‘ اور ’اپیلوں‘ کی تعداد میں تخفیف کی جا سکے۔

حکومت نے وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کی ہیں جن کے ذریعہ عوامی انتظامیہ پر فعال طریقہ سے زیادہ سے زیادہ اطلاعات فراہم کرانے پر زور دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کے ذریعہ آر ٹی آئی درخواستوں کو بھرنے کی ضرورت میں تخفیف کی جا سکے۔

*****

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3592


(Release ID: 1812082) Visitor Counter : 129
Read this release in: English , Tamil