بھارتی چناؤ کمیشن

آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں ٹی این سیشن چیئر کے پہلے وزیٹنگ پروفیسر کے طور پر پروفیسر (ڈاکٹر) آشوتوش کمار کی تقرری

Posted On: 31 MAR 2022 1:38PM by PIB Delhi

ہندوستان کے سابق چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) جناب ٹی این سیشن کی کامیابیوں اور تعاون اور نوجوانوں اور پرجوش ہندوستانیوں کے ساتھ ان کی خصوصی وابستگی کو یاد کرنے کے لیے، ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (IIIDEM) میں نصاب کی ترقی کے مرکز میں انتخابی مطالعات کے بین مضامین نقطہ نظر پر ایک چیئر کے قیام اور فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔ سابق سی ای سی جناب این گوپال سوامی اس چیئر کے سرپرست ہوں گے۔

2. انتخاب کے لیے کمیشن نے سابق سی ای سی جناب این گوپال سوامی کی صدارت میں ایک سرچ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ پروفیسر انیل ڈی سہسربدھی، چیئرمین، اے آئی سی ٹی ای؛ پروفیسر سبھاسیس چودھری، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی بمبئی؛ پروفیسر سدھیر کرشن سوامی، وائس چانسلر، نیشنل لا اسکول آف انڈیا یونیورسٹی، بنگلور؛ محترمہ اروشی گلاٹی، چیف سکریٹری (ریٹائرڈ) ہریانہ اور ایس ایچ دھرمیندر شرما، ڈائرکٹر جنرل، IIIDEM اس کے دیگر ممبران تھے۔ کمیٹی کی سفارشات پر کمیشن نے پروفیسر (ڈاکٹر) آشوتوش کمار، پروفیسر، شعبہ سیاسیات، پنجاب یونیورسٹی، کو ٹی این سیشن چیئر کے پہلے وزیٹنگ پروفیسر کے طور پر مقرر کیا ہے۔

3. پروفیسر (ڈاکٹر) آشوتوش کمار کے پاس شعبہ سیاسیات، پنجاب یونیورسٹی، چندی گڑھ میں پروفیسر کی سطح پر چودہ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ وہ لالہ لاجپت رائے چیئر کے پروفیسر بھی ہیں۔ ان کی مہارت کے شعبوں میں ہندوستانی ریاستوں میں انتخابی حرکیات شامل ہیں۔ انھوں نے ترقی پذیر ممالک میں جمہوری منتقلی اور استحکام کے مسائل سے متعلق موضوعات پر بھی تحقیق کی ہے۔ ان کے تحقیقی مقالے قومی اور بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ انھوں نے ہندوستان میں انتخابی مطالعوں سے متعلق کتابیں بھی تصنیف اور تدوین کی ہیں۔

4. پروفیسر (ڈاکٹر) آشوتوش کمار کی تقرری IIIDEM میں الیکٹورل اسٹڈیز اور الیکشن مینجمنٹ کے شعبوں میں تحقیقی سرگرمیوں کو تقویت دے گی۔ ان کے تعاون سے IIIDEM میں قومی اور بین الاقوامی تربیت کے نصاب کی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 3580



(Release ID: 1811943) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Tamil