بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ایز  کے لئے برآمداتی پالیسی

Posted On: 31 MAR 2022 12:51PM by PIB Delhi

ای-کامرس کو بین الاقوامی منڈیوں تک  بر آمد کاروں کی رسائی  میں اضافہ کرنے اور برقرار رکھنے سے متعلق کم لاگت والا  طریقہ کار تصور کیا جاتا ہے۔ ہندوستان ایم ایس  ایم ایز ای- کامرس پلیٹ فارم کے ذریعہ فراہم کردہ آسانیوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہے۔ بہتر بنیادی ڈھانچہ، مقابلہ جاتی قیمت، کم لاگت کے ساتھ ساتھ مصنوعات  کی  فروخت اور  رسائی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ بڑھانے سے آن لائن  فروخت کو  فروغ دینے میں مدد ملی ہے۔

حکومت ہند نے بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط  درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کے ذریعہ بر آمدات کو بڑھانے کی خاطر کئی اقدامات کئے ہیں۔ ان میں میک ان انڈیا پروگرام، کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ ، مدرا  کے ذریعہ قرض کی بہتر دستیابی، اسٹینڈ اپ انڈیا وغیرہ کے تحت کوششیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایم ایس ایم ایز  کی وزارت نے  ایم ایس ایز کی بیرونی منڈیوں میں مصنوعات  اور خدمات  کی بر آمدات کو فروغ دینے کی خاطر سرپرستی اور  امداد فراہم کرنے کی خاطر پورے ملک میں 52  بر آمداتی سہولیاتی مراکز  (ای ایف سیز) قائم کئے ہیں اور 102 انٹر پرائز ڈیولپمنٹ سینٹرس ( ای ڈی سیز) قائم کئے گئے ہیں جن کا مقصد موجودہ اور  خواہش مند ایم ایس ایم ایز کو ، خاص طور پر دیہی  صنعتوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان کی امداد اور  پیشہ وارانہ سرپرستی فراہم کر کے صنعتی لیڈروں کا ایک نیٹ ورک قائم کرنا ہے۔ یہ ای ڈی سیز  ‘‘ون اسٹاپ شاپ’’ کے طور پر کام  کرتے ہیں اور  بیداری پیدا کرنے، پرورش کرنے اور انٹر پرائز میں سہولت وغیرہ فراہم کرنے جیسی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت ایم ایس ایم ای سیکٹر میں مصنوعات اور خدمات  کی فروخت کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی خاطر  بین الاقوامی تعاون اسکیم کو بھی نافذ کر رہی ہے اور  ایم ایس ایم ایز سیکٹر  کو بین الاقوامی نمائشوں کو /  تجارتی میلوں / خریدار -  فروخت کاروں کے درمیان میٹنگ وغیرہ میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکنالوجی کے حصول، کاروباری مواقع کی تلاش اور مشترکہ پروجیکٹوں وغیرہ کے لئے ہندوستان میں بین الاقوامی کانفرنسوں / سیمیناروں / ورکشاپس کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام ایم ایس ایم ای کے آفس  آف ڈیولپمنٹ کمشنر کے ذریعہ نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ  گھریلو مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں مانگ میں اضافہ کرنے کی خاطر ایم ایس ایم ایز کی پیداواریت  اور مقابلہ جاتی صلاحیت  میں اضافہ کیا جاسکے۔

 بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت نے  ای- کامرس میں ایم ایس ایم ایز  کی شرکت کو بڑھانے کی خاطر کئی اقدامات کئے ہیں، جن میں مندرجہ ذیل  شامل ہیں:

  • خریداری اور  مارکیٹنگ میں امداد (پی ایم ایس) اسکیم: اس اسکیم کے تحت ایک ذیلی  اسکیم ‘‘بہت چھوٹی صنعتوں کے ذریعہ ای- کامرس کا استعمال’’ متعارف کرائی گئی ہے۔ اس نئے زمرے میں بہت چھوٹی صنعتوں کے ذریعہ ای- کامرس پورٹل کے ذریعہ مصنوعات  یا خدمات  کی فروخت میں (10  نئی مصنوعات تک) مالی امداد شامل ہیں۔
  • نیشنل اسمال انڈسٹریزکارپوریشن (این ایس آئی سی) کا پورٹل : ایم ایس ایم ای کی وزارت کے تحت سرکاری سیکٹر  کے  یونٹ این ایس آئی سی میں ایک ایم ایس ایم ای  گلوبل مارٹ پوٹل  (www.msmemart.com)  لانچ کیا ہے، جو  ایک بی2بی ای- کامرس مارکیٹنگ پلیٹ فارم ہے اور جو ایم ایس ایم ایز کو گلوبل ٹریڈ لیڈس، نئی معلومات، فرنچائز  کے مواقع اور  استعمال شدہ مشینری سے متعلق اعداد وشمار فراہم کرتا ہے۔
  •  کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کا ای- کامرس پورٹل: کے وی آئی سی ، ایم ایس ایم ای کی وزارت کے تحت ایک آئینی ادارہ ہے اور اس میں بی 2 سی آؤٹ ریچ  کے لئے  ایک پورٹل : ekhadiindia.com  لانچ کیا ہے، جس سے تمام کاروباریوں کو آپسی بات چیت، تیزی اور  کاروبار اپنانے میں آسانی فراہم کی گئی ہیں۔

مذکورہ معلومات آج ایم ایس ایم ای  کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے  لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے  فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-وا - ق ر)

U-3570



(Release ID: 1811869) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Tamil