وزارت دفاع

بھارت –سیشیلز مشترکہ فوجی مشق  ایل اے ایم آئی ٹی وائی ای  سیشیلز میں اختتام پذیر

Posted On: 31 MAR 2022 1:17PM by PIB Delhi

نویں بھارت –سیشیلز مشترکہ فوجی مشق 2022 ،ایل اے ایم آئی ٹی وائی ای ،48گھنٹے کی توثیقی مشق کے ساتھ 31مارچ ، 2022کو سیشلز کی سیشلز ڈیفنس اکیڈمی میں اختتام پذیرہوگئی ۔ یہ مشترکہ مشق 22مارچ کو شروع ہوئی تھی ۔

دس روزہ طویل اس مشترکہ فوجی مشق میں ، نیم شہری ماحول میں مشترکہ کارروائیاں  انجام دینے کی صلاحیت پیداکرنے کی غرض سے ایک دوسرے پرانحصار  کرتے ہوئے کارروائی کرنے کی استعداد کو تقویت بہم پہنچانے پرتوجہ مرکوزکی گئی تھی ۔ اس کے علاوہ بھارت –بحرالکاہل خطے میں بقائے باہم کے مقصد کے لئے اپنے تعاون اوراشتراک  میں وسعت  پیداکرنے والی پیشہ ورانہ اورثقافتی معلومات حاصل کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پربھی توجہ مرکوز کی گئی۔ مشترکہ فوجی تربیتی مشق کے لئے جن موضوعات  کا انتخاب کیاگیاتھا وہ نیم شہری ماحول کے منظرناموں کی بنیاد پر کارروائیوں کی منصوبہ بندی اورعمل آوری کے لئے مفید اورعصری موضوعات  تھے ۔ اس مشق کی بدولت ،مسلح فورسیز کے درمیان باہمی اعتماد ، اورایک دوسرے پرانحصار کرتے ہوئے کارروائی  کرنے کی صلاحیت مستحکم ہوئی اوردونوں  فورسیز کے درمیان بہترین اورطریقوں سے ایک  دوسرے کو واقف کرایاگیا۔

سیشلز کے ساتھ  مشق ایل اے ایم آئی ٹی وائی ای، حالیہ عالمی صورتحال اوربحرہند خطے میں سکیورٹی سے متعلق بڑھتی تشویش کے پس منظر میں دونوں ملکوں کو درپیش سکیورٹی چیلنجوں کے لحاظ سے بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ مشترکہ فوج مشق کی وجہ سے بھارتی فوج اورسیشلز دفاعی  کی فورسز (ایس ڈی ایف ) کے درمیان دفاعی اشتراک کی سطح میں اضافہ ہوگا۔ اوریہ مشق دونوں ملک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں اضافے کی شکل میں نمایاں ہوگی ۔

*****

ش ح ۔ ع م۔ ع آ

U-3568



(Release ID: 1811868) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi