وزارت آیوش

میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ کاساؤون نے نئی دہلی میں آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال سے ملاقات کی


روایتی ادویہ  اور آیوش میں زیادہ سے زیادہ تعاون کے خواہاں ہیں

دونوں ممالک کی مشترکہ کوششیں اپنے لوگوں کی مدد کر سکتی ہیں اور تندرستی کا ایک نیا دور لا سکتی ہیں: سربانند سونووال

Posted On: 30 MAR 2022 9:46PM by PIB Delhi

آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے میکسیکو کے وزیر خارجہ مسٹر مارسیلو ایبرارڈ کاساوبن سے ملاقات کی، جنہوں نے آج نئی دہلی میں ان سے ملاقات کی۔ میکسیکو کے وزیر خارجہ ایک وفد کی قیادت کر رہے تھے، جس نے روایتی ادویات اور آیوش نظام کے شعبے میں تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/picZHKE.JPG

 

اپنا تبصرہ کرتے ہوئے، مرکزی آیوش وزیر جناب سربانند سونووال نے صدیوں پرانے ہندوستان اور میکسیکو کے درمیان طویل دوستی اور گرمجوشی کے تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک جغرافیائی موسمی حالات، حیاتیاتی تنوع، طبیعیات اور لوگوں، ثقافت اور خاندانی اقدار میں نمایاں مماثلت رکھتے ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہاکہ ’’آیوش کا مطلب زندگی ہے اور اس کا مطلب آیوروید، یوگا، یونانی، سووا رگپا اور ہومیو پیتھی ہے۔ ہندوستان میں آیوش نظاموں کا ایک مضبوط انفراسٹراکچر ہے اور ہم نے آیوروید اور دیگر ہندوستانی روایتی نظاموں کو 50 سال سے زیادہ عرصے سے منظم کیا ہے، روایتی ادویات کے لیے ڈبلیو ایچ او کی حکمت عملی سے بہت آگے۔ ہم نے اقوام متحدہ کے ذریعہ اختیار کردہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو حاصل کرنے کے لیے ان نظاموں کو مؤثر طریقے سے مربوط کیا ہے۔ اس وقت آیوروید کو دنیا کے 30 سے زائد ممالک میں روایتی ادویات کے نظام کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے اور اس کی قبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ آیوروید کی مصنوعات دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک میں برآمد کی جاتی ہیں۔‘‘

مرکزی وزیر نے مزید کہاکہ ’’محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت اور کوششوں کے تحت، ہندوستان کے روایتی نظام طب کو اب دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے۔ یہ وہی تسلیم ہے، جس کی وجہ سے ڈبلیو ایچ او اور وزارت آیوش نے 25 مارچ 2022 کو جنیوا میں اور جام نگر، گجرات میں  عالمی صحت تنظیم کے عالمی مرکز برائے روایتی ادویات  کے قیام کے لیے میزبان ملک کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ روایتی ادویات کا پہلا اور واحد عالمی مرکز ہے اور یہ عالمی صحت کے مرکز کے طور پر ابھرے گا اور روایتی ادویات سے متعلق تحقیق اور ترقی کو فروغ دے گا۔ ‘‘

صحت کی دیکھ بھال میں روایتی ادویات کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب سربانند سونووال نے کہاکہ   کووڈ وبائی مرض کے دوران، ہندوستان نے آیوروید اور دیگر آیوش نظاموں کی بڑے پیمانے پر اقدام کے ذریعے کووڈ-19 کے خاتمے کے لیے غیر معمولی کام کیا ہے۔  140 سے زیادہ تحقیقی مطالعات بشمول آیوروید پر ملٹی سینٹرک کلینیکل ٹرائلز شاندار نتائج کے ساتھ کئے گئے ہیں۔ آیوش 64 جیسی دوائیں، وزارت آیوش کی طرف سے تیار کردہ ایک فارمولیشن، کووڈ موبیڈیٹیز میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی رہی ہے اور یہ میکسیکو کے عوام کے لیے بھی ایک نعمت کے طور پر کام کر سکتی ہیں۔

مرکزی وزیر نے مزید کہاکہ ’’ ہندوستان اور میکسیکو کے درمیان قریبی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے، میں وزارت صحت، میکسیکو اور وزارت آیوش کے درمیان روایتی ادویات کے شعبے میں تعاون کے لیے ملکی سطح پر مفاہمت نامے کی تجویز پیش کرنا چاہتا ہوں۔ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششیں اپنے لوگوں کی مدد کر سکتی ہیں اور تندرستی کے نئے دور کا آغاز کر سکتی ہیں۔ ہندوستان ان طلباء کو بھی اسکالرشپ فراہم کرتا ہے، جو ملک میں روایتی ادویات کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے درمیان مفاہمت نامے سے دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے علم کے ورثے کو آگے بڑھایا جائے گا۔ ہندوستان ہمیشہ میکسیکو کی اپنے لوگوں کو روایتی ادویات کی تربیت فراہم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ ‘‘

مرکزی وزیر نے 22سے24 اپریل 2022 تک گجرات میں منعقد ہونے والی آئندہ گلوبل آیوش انویسٹمنٹ اینڈ انوویشن سمٹ کے لیے میکسیکو کے وزیر خارجہ کو اپنا دعوت نامہ بھی پیش کیا۔

*****

ش ح۔ اک۔ ت ع

U NO: 3550



(Release ID: 1811807) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Assamese