نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈ نے ملک کی ترقی کو تیز تر کرنے کے لئے خواتین کو تیزی سے بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا


نائب صدر جمہوریہ نے خواتین کو بااختیار بنانے میں سرکاری ،نجی شعبے اور شہری معاشرے سے کہا کہ وہ مل جل کر کام کریں

صنف مساوات کو یقینی بنایا جائے اور لڑکیوں میں خواندگی کی شرح کو بہتر کیا جائے:ایم وینکیا نائیڈ

زیادہ سے زیادہ خواتین کو صنعت کار بننےکے لئے حوصلہ افزائی کی جائے:نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ کا  فکی لیڈیز آرگنائیزیشن کے 38ویں سے سالانہ اجلاس سے خطاب

Posted On: 30 MAR 2022 6:13PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب وینکیا نائیڈو نے آج ملک کی خاطر خواتین کو تعلیمی، معاشی ،سماجی اور سیاسی اعتبار سے تیزی سے بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مختلف محاذوں پر مزید ترقی کی جاسکے۔

دہلی میں فکی لیڈیز آرگنائیزیشن (ایف ایل او)کے38ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں صنف کے درمیان عدم مساوات کو دور کرنے کی فوری ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے لیکر نجی سیکٹر اور شہری معاشرے تک ہر ایک کو خواتین کو بااختیار بنانے میں مل کر کام کرنا چاہئےاور اس سلسلے میں مزید آگے آنا چاہئے۔

 

 

 

نائب صدر جمہوریہ نے جناب ایم وینکیا نائیڈو نے خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں پارلیمنٹ اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کو ریزرویشن فراہم کرنے کی ضرورت کو بھی دوہرایا ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے نہ صرف ہماری زندگی میں بہت سے مثبت اثرات رونما ہوں گےبلکہ معاشرے پر بھی بڑے حد تک اس کا اثر پڑےگا ۔انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ سب کی شمولیت والی ترقی کے لئے خواتین، نوجوانوں اور دیہی بھارت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

صنفی مساوات کو یقینی بنانے اور لڑکیوں میں خواندگی کی شرح کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ اس پہلو پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی کے لئے معاشی طورپر بااختیار بنانا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے تمام بچوں کے لیے ان کی صنف سے قطع نظر جائیداد کے مساوی حقوق پر زور دیا۔

لڑکیوں کو تعلیم دینے میں حکومت کی کوششوں کو تقویت دینے کی خاطر کارپوریٹ سیکٹر اور مختلف این جی اوز سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیٹی بچاؤ ،بیٹی پڑھاؤ جیسی اسکیمیں ملک کے ہر حصے میں نافذ کی گئیں ہیں ۔نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ لڑکیوں سے امتیاز نہیں برتا جانا چاہئے اور ہر لڑکی کو اسکول جانے کے لئے زور دیا جانا چاہئے۔

خواتین کی تعلیم کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ان میں شرح پیدائش میں کمی، بچوں کی اموات کی کم شرح اور زچگی کی شرح اموات شامل ہیں۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ تعلیم، خواتین کو بہتر فیصلہ ساز بننے کے لیے بااختیار بنائے گی ۔ نائب صدر جمہوریہ نے بچوں کی جسمانی فٹنس کو یقینی بنانے اور انہیں مناسب طریقے سے پکا ہوا روایتی ہندوستانی کھانا فراہم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ معاشی ترقی کے لئے بنیادی حیثیت سے کاروبار میں خواتین کی شرکت میں اضافے کو تسلیم کیا جارہا ہے ۔نائب صدر جمہوریہ نے اس بات کی ضرورت پر زوردیا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو صنعت کار بننے کے لئے حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ  بھارت میں 58.5ملین صنعت کاروں کا صرف 14 فیصد خواتین ہیں اور انہوں نے صنعت ،حکومت اور معاشرے سے ٹھوس کوشش کرنے کے لئے اپیل کی تاکہ خواتین میں صنعت کاری کو فروغ دیا جاسکے ۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے میں فکی لیڈیز آرگنائیزیشن کی کوششوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے فکی لیڈیز آرگنائیزیشن کی 38 ویں سالانہ رپورٹ بھی جاری کی جو ایک پالیسی ڈوکومینٹ ہے جس کا عنوان ہے’ ویمن لیڈنگ انڈیاز انڈسٹریل آؤٹ لک‘ جسے سالانہ رپورٹ کے ساتھ فکی لیڈیز آرگنائیزیشن کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ایف ایل او کی صدر محترمہ اجولا سنگھانیا ،ایف ایل او کی حیدرآباد چیپٹر کی محترمہ اوما چھیگو روپتی ،ایف ایل او کی ایگیزیکٹو ڈائریکٹر اور صنعت سے جڑی ممتاز خواتین سربراہوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

 

*************

 

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.3534


(Release ID: 1811786) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil