نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
پریتم سوچ اکیڈمی نے 21 سال سے کم عمرکے کھیلو انڈیا ویمنس ہاکی لیگ کا خطاب جیتا
Posted On:
30 MAR 2022 8:39PM by PIB Delhi
پریتم سوچ اکیڈمی سونی پت نے بدھ کے روز لکھنؤمیں اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نیشنل سینٹر آف ایکسلینس میں ہوئے فائنل مقابلے میں اسپورٹ بھونیشور کو 5صفر سے ہراکر 21 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کا کھیلو انڈیا ویمنس ہاکی لیگ کا خطاب جیتا۔
مقابلے کے دوران منجو چورسیا نے دو گول کئے جبکہ تنو ،رتیکا اور کیپٹن بھارتی سروہا نے ایک ایک گول کیا ۔مدھیہ پردیش ہاکی اکیڈمی ،ایس اے آئی بی ٹیم اور ایس اے آئی اے ٹیم نے بھی باالترتیب تیسری ،چوتھی ،پانچوی پوزیشن حاصل کی ۔ سنجنا ہیرو آف اے آئی اے ٹیم گیارہ گول کے ساتھ فائنل مرحلے کی ٹاپ اسکالر رہی۔
سونی پت میں قائم اکیڈمی دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ اور بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم کی سابق کپتان پریتم رانی سوچ چلاتی ہیں۔ان کے شوہر کلدیپ سنگھ انڈر -19ویمنس ٹیم کے کوچ ہیں ۔جس نے نہ صرف ٹرافی جیتی بلکہ دس لاکھ روپے کا نقدانعام بھی حاصل کیا۔
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کو کلدیپ سوچ نے بتایا کہ ہم نے ٹورنامنٹ کے تین مرحلوں میں جیت کا منصوبہ بنایا تھا اور آج فائنل میں ہم نے صحیح حکمت عملی اپنائی جو ہم چاہتے تھے اور اس طرح ہم نے وہ نشانہ حاصل کرلیا جو ہم حاصل کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس شاندار کارکردگی کے لئے تہہ دل سے ایس اے آئی اور ہاکی انڈیا کی شکر گزار ہوں۔
ٹیم کی تشکیل کے بارے میں کلدیپ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ٹیم میں ساتویں کلاس کی ایک طالبہ بھی ہے۔ٹیم میں لڑکیاں سب جونیئر کے ساتھ ساتھ جونیئر سطح پر کھیل رہی ہیں۔ ان لڑکیوں نے اعتماد کا کافی مظاہرہ کیا اور ہر ایک نے اسے دیکھا ہماری کپتان بھارتی سروہا نے بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور آنے والے مستقبل میں میں سمجھتی ہوں کہ وہ بھارتی قومی ٹیم کے لئے کچھ بڑ اکر سکیں گی۔
ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کا آغازپچھلے دسمبر کو نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نتیش پرمانک اور آئی او اے کےصدر جناب نریندر بترا کی جانب سے نئی دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں کیا گیا تھا ۔ٹورنامنٹ کا اہتمام ایس اے آئی اور ہاکی انڈیا کی طرف سے مشترکہ طور پر کیا گیا تھا۔یہ دوسرا مرحلہ گذشتہ ماہ ایس اے آئی لکھنؤ میں ہوااور فائنل مرحلے کے لئے جگہ بھی یہی رہی۔
*************
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.3547
(Release ID: 1811776)
Visitor Counter : 148