بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے ایم ایس ایم ای صنعتوں کو دفاعی سپلائی چین میں لانے کے لیے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 MAR 2022 4:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30 مارچ 2022:
بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعتی اکائیوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے کہا ہے کہ حکومت ایم ایس ایم ای کے شعبہ کو دفاعی سپلائی چین میں لانے اور ملک کی آتم نربھرتا کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ سلامتی اور تحفظ پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای شعبہ تیزی سے بڑھتے برآمداتی بازار میں بھی اپناتعاون دے سکتا ہے۔

ایئر وائس مارشل پی ایس سرین، وی ایس ایم نے دفاعی مصنوعات کو اندرونِ ملک تیار کرنے پر زور دینے کے لیے سرجن پورٹل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ یہ پورٹل موجودہ وقت میں درآمد کی جارہیں تمام تر اشیاء کو ظاہر کرتا ہے، تاکہ بھارتی صنعتیں انہیں گھریلو سطح پر ڈیزائن ، ترقی اور تیار کر سکیں۔

پی ایچ ڈی سی سی آئی ڈفینس کے چیئر مین جناب ایم کے گپتا نے دفاعی شعبہ میں ایم ایس ایم ای کے لیے ابھرتے ہوئے مواقع پر روشنی ڈالی اور او ای ایم سے بھارت کی بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعتی اکائیوں کو تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی تاکہ انہیں عالمی مینوفیکچرنگ سپلائی چین ایکو نظام سے مربوط کیا جا سکے۔
جوائنٹ سکریٹری محترمہ مرسی ایپاؤ نے ’’بھارت کو دفاعی مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانے میں ایم ایس ایم ای کے کردار‘‘ کے موضوع پر تکنیکی سیشن کی صدارت کی اور بھارت کی بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعتی اکائیوں کو دفاع کے شعبہ میں زیادہ مسابقتی بنانے کے لیے وزارت کی اسکیموں اور پہل قدمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی۔
*****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3514
(ریلیز آئی ڈی: 1811748)
وزیٹر کاؤنٹر : 136