سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ 23 مارچ، 2022 تک کووڈ – 19 کی دو لاکھ جینوم اور ڈی این اے سیکوینسنگ کی گئی

Posted On: 30 MAR 2022 5:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30مارچ 2022: سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ، زمینی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بایو ٹکنالوجی کا محکمہ ڈی بی ٹی بھارتی سارس-کوو- 2 جینومک کنسورشیئم کے ساتھ تال میل کر رہا ہے۔ اُس نے 23 مارچ، 2022 تک 2، 01، 373 سارس – کوو – 2 جینومز کی سیکوینسنگ کی ہے۔

لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بایو ٹکنالوجی کا محکمے نے وسیع سائنسی مذاکرات  کی بنیاد پر کووڈ – 19 عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے ایک مربوط طریقہ کار کی پہل کی ہے۔ یہ قدم عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او کے تحقیق و ترقی کے خاکے کے عین مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی بی ٹی نے اپنی سرکاری شعبے کی کمپنی بایو ٹکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل کے ساتھ مل کر ڈی بی ٹی – بی آئی آر اے سی  کووڈ – 19 ریسرچ کنسورشیئم کا آغاز کیا ہے  جس میں تحقیق و ترقی کے پروجیکٹس کو ویکسین کے موضوعاتی میدانوں میں مدد دی گئی تھی۔

انڈین سارس – کو و -2 جینومکس کنسورشیئم ، بایو ٹکنالوجی کے محکمے اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارت  نے سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل اور طبی تحقیق کی بھارتی کونسل کے ساتھ مل کر شروع کیا تھا۔ جس کا ابتدائی مقصد یہ تھا کہ پورے ملک میں سارس – کوو – 2 وائرس کی پوری جینوم سکوینشنگ کو توسیع دی جائے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ کل 17 کووڈ – 19 بایو ریپوزیٹریز کے بارے میں حکومت ہند نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ بایو ٹکنالوجی کے محکمے ڈی بی ٹی ، سائنسی و صنعتی تحقیق ی کونسل سی آیس آئی آر اور طبی تحقیق کی بھارتی کونسل آئی سی ایم آر میں قائم کی گئی ہیں۔

کووڈ – 19 بائیو-ریپوزیٹوریز یہاں پر قائم ہیں:

1.       آئی سی ایم آر – نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی، پونے

2.       آئی سی ایم آر – نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی فیلڈ یونٹ، بنگلور

3.       آئی سی ایم آر – نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی فیلڈ یونٹ، کیرالہ

4.       آئی سی ایم آر – نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیضہ اور آنتوں کے امراض، کولکتہ

5.       آئی سی ایم آر – غیر متعدی امراض پر عمل درآمد کی تحقیق کا قومی ادارہ، جودھ پور

6.       آئی سی ایم آر – نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ملیریا ریسرچ، دہلی

7.       آئی سی ایم آر – نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی، چنئی

8.       آئی سی ایم آر – نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ ان ری پروڈکٹیو ہیلتھ، ممبئی

9.       آئی سی ایم آر –ریجنل میڈیکل ریسرچ سینٹر، ڈبروگڑھ

10.     این سی آر بائیوٹیک سائنس کلسٹر ٹرانسلیشنل ہیلتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ اور ریجنل سینٹر فار بائیو ٹیکنالوجی، فرید آباد

11.     انسٹی ٹیوٹ آف لائف سائنسز، بھونیشور

12.     انسٹی ٹیوٹ فار سٹیم سیل سائنس اینڈ ریجنریٹیو میڈیسن، بنگلورو

13.     نیشنل سینٹر فار سیل سائنس، پونے

14.     ڈی بی ٹی کی مالی اعانت یافتہ  - بائیو ریپوزیٹیری انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بلیری سائنسز، نئی دہلی

15.     سی ایس آئی آر - انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ انٹیگریٹیو بیالوجی، نئی دہلی

16.     سی ایس آئی آر - مرکز برائے سیلولر اور مالیکیولر بیالوجی، حیدرآباد

17.     سی ایس آئی آر -  انسٹی ٹیوٹ آف مائکروبیل ٹیکنالوجی، چندی گڑھ

***

(ش ح- ا س- ت ح)

U. No. 3523

 



(Release ID: 1811734) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Manipuri