وزارت اطلاعات ونشریات

فلم میڈیا یونٹس کا نیشنل فلمز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ انضمام

Posted On: 30 MAR 2022 8:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی:30؍مارچ2022:

  • فلمز ڈویژن، ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیولز، نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا اور چلڈرن فلم سوسائٹی، انڈیا کا اختیار نیشنل فلمز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کو منتقل
  • 2026 تک فلم سیکٹر کو تعاون فراہم کرنے کے لیے 1304.52 کروڑ روپے مختص
  • اثاثوں کی ملکیت حکومت ہند کے پاس رہے گی
  • ’’فلم ڈویژن‘‘ کا برانڈ نام برقرار رکھا گیا ہے
  • بیرونی ممالک کے ساتھ آڈیو ویژول پروڈکشن اور بھارت میں غیر ملکی فلموں کی شوٹنگ کے فروغ کے لیے مالی مراعات

 

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے آج تین مختلف احکامات کے ذریعے دستاویزی فلموں اور شارٹ فلموں کی تیاری، فلم فیسٹیول کے انعقاد اور فلموں کے تحفظ کا اختیار نیشنل فلمز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کو منتقل کر دیا، جو وزارت کے تحت کام کرنے والی پی ایس یو ہے۔ ان تمام سرگرمیوں کو ایک واحد انتظام کے تحت لانے سے مختلف سرگرمیوں کے باہم متصادم ہونے میں کمی آئے گی اور عوامی وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ فیچر فلموں کی تیاری کا اختیار این ایف ڈی سی پہلے ہی انجام دے رہا ہے۔ یہ فیچر فلموں، دستاویزی فلموں، بچوں کی فلموں اور اینیمیشن فلموں سمیت تمام انواع کی فلموں کی تیاری کی حوصلہ افزائی مضبوطی کے ساتھ کرے گا۔ اسی طرح مختلف بین الاقوامی میلوں میں شرکت اور مختلف ملکی میلوں کے انعقاد کے ذریعے فلموں کی تشہیر؛ فلمی مواد کا تحفظ، ڈیجیٹلائزیشن اور فلموں کی بحالی؛ اور فلم کی تقسیم اور آؤٹ ریچ سرگرمیاں کو بھی فروغ دے گا۔ ان یونٹس کے پاس دستیاب اثاثوں کی ملکیت تاہم حکومت ہند کے پاس رہے گی۔

آج جاری کردہ احکامات کے مطابق دستاویزی فلموں کی تیاری کا اختیار جو پہلے فلمز ڈویژن کے پاس تھا، مکمل طور پر این ایف ڈی سی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ فلمز ڈویژن کی میراث اور برانڈ نام کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور این ایف ڈی سی میں دستاویزی فلموں کی تیاری کے لیے پروڈکشن ورٹیکل کو ’’فلم ڈویژن‘‘ کا نام دیا جائے گا۔

اسی طرح فلم فیسٹول کی تنظیم جو ڈائریکٹوریٹ آف فلمز فیسٹولز کا اختیار تھا این ایف ڈی سی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ مختلف قومی اور بین الاقوامی فلمی میلوں کی تنظیم کو ایک ہی چھت کے نیچے لے آئے گا، اس طرح مزید ہم آہنگی اور مرکوز بین الاقوامی رسائی حاصل ہوگی۔ این ایف ڈی سی کے ذریعے منعقد کیے جانے والے کچھ بڑے آنے والے فلمی میلوں میں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول، گوا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا، اور چلڈرن فلم فیسٹول شامل ہیں۔

فلموں کے تحفظ سے متعلق سرگرمیاں جو نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا کے ذریعہ انجام دی جاتی ہیں وہ بھی این ایف ڈی سی کو منتقل کردی گئی ہیں۔ نیشنل فلم ہیریٹیج مشن جس کا مقصد فلموں اور دستاویزی فلموں کی ڈیجیٹلائزیشن اور بحالی ہے اب این ایف ڈی سی کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔

آڈیو ویژول سروس 12 چمپئن سروس سیکٹرز میں سے ایک ہے جس کی شناخت محکمہ تجارت نے کی ہے، اور وزارت اطلاعات و نشریات اس شعبے کے لیے نوڈل وزارت ہے۔ معیشت کے آڈیو ویژول سروس سیکٹر کو مزید متحرک کرنے اور تخلیقی اور تکنیکی خدمات کو فروغ دینے کے لیے بیرونی ممالک کے ساتھ آڈیو ویژول مشترکہ پروڈکشن اور بھارت میں غیر ملکی فلموں کی شوٹنگ کے فروغ کے لیے مالی مراعات کو بھی حکومت نے منظوری دی ہے۔ اس کی سربراہی بھی این ایف ڈی سی اپنے فلم فیسیلیٹیشن آفس کے ذریعے کرے گی۔

حکومت ہند نے 2026 تک ان تمام سرگرمیوں کے لیے بجٹ میں 1304.52 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جو این ایف ڈی سی کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے۔ این ایف ڈی سی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی این ایف ڈی سی کو جمع ہوگی۔ کارپوریشن کے تحت فلم میڈیا یونٹس کے انضمام سے ہندوستانی سنیما کی تمام انواع کی فیچر فلموں، دستاویزی فلموں، بچوں کے مواد، اینیمیشن اور مختصر فلموں میں متوازن اور ہم آہنگی سے ترقی کو یقینی بنایا جائے گا اور یہ موجودہ بنیادی ڈھانچے اور افرادی قوت کے بہتر اور موثر استعمال کا باعث بنے گا۔

دسمبر 2020 میں مرکزی کابینہ نے این ایف ڈی سی کے میمورنڈم اف آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن کی توسیع کے ذریعے اپنی چار فلم میڈیا اکائیوں، یعنی فلم ڈویژن، ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹولز، نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا، اور چلڈرن فلم سوسائٹی، انڈیا کو نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ساتھ ضم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو اس کے بعد ان کی طرف سے اب تک کی گئی تمام سرگرمیوں کو انجام دے گا جس کا مقصد تال میل، سرگرمیوں کی ہم آہنگی اور وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ وزارت نے ان اہم پالیسی فیصلوں کو اس ماہ کے شروع میں چنئی اور ممبئی میں منعقدہ فلم انڈسٹری کے ساتھ اپنی بات چیت میں مشترک کیا تھا۔

 

 

************

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 3538)



(Release ID: 1811732) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi