وزارتِ تعلیم
پی ایم – یووا اسکیم کی اہم خصوصیات
Posted On:
30 MAR 2022 3:31PM by PIB Delhi
پردھان منتری – مینٹر شپ اسکیم برائے نو جوان مصنفین ( پی ایم – یووا ) کا آغاز وزارتِ تعلیم نے 29 مئی ، 2021 ء کو 30 سال کی عمر تک کے نو جوان مصنفین کے لئے کیا تھا ۔ اسکیم کی اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں :
- 75 نو جوان مصنفین کے انتخاب کے لئے ایک مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ مقابلے کا موضوع تھا ، ’’ جدو جہدِ آزادی میں غیر معروف مقامات کا رول ، غیر معروف ہیرو کے رول کے ساتھ بھارت کی قومی تحریک ‘‘ ۔
- مقابلے میں حصہ لینے والوں سے کہا گیا تھا کہ وہ مینٹر شپ اسکیم کے تحت ایک کتاب تیار کرنے کی خاطر ، اُن کی اہلیت کے جائزے کے لئے 5000 الفاظ پر مبنی ایک مختصر مضمون داخل کریں ۔
- انگریزی اور تمام 22 شیڈولڈ زبانوں میں تجاویز طلب کی گئی تھیں ۔
- نیشنل بُک ٹرسٹ ( این بی ٹی ) کے ذریعے تشکیل کردہ کمیٹی نے انتخاب کیا ۔
- نتائج کا اعلان 25 دسمبر ، 2021 ء کو کیا گیا ۔
- مینٹرس کو ایک مکمل کتاب تیار کرنے میں رہنمائی اور انتخاب کا کام سونپا گیا ۔
- مینٹر شپ اسکیم کے تحت ایک مصنف کو 6 ماہ تک کے لئے 50000 روپئے ماہانہ کا وظیفہ مقرر کیا گیا ۔
- اشاعت اور کتابوں کی فروخت سے این بی ٹی کے ذریعے 10 فی صد کی رائلٹی ادا کی جائے گی ۔
اِس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ایم – یووا اسکیم کے تحت منتخب کتابوں کو ہندوستان کی مختلف زبانوں میں ترجمہ کرایا جائے تاکہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کو فروغ دینے کی خاطر بھارتی ثقافت اور ادب کے تبادلے کو یقینی بنایا جا سکے ۔
یہ معلومات آج تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 3507
(Release ID: 1811681)
Visitor Counter : 181