وزارتِ تعلیم
یوگا تعلیمی کورس کی ہمت افزائی کے لئے کئے گئے اقدامات
Posted On:
30 MAR 2022 3:32PM by PIB Delhi
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ( یو جی سی ) نے مطلع کیا ہے کہ یوگا تعلیم کے فروغ کے لئے 11 مرکزی یونیورسٹیوں یعنی ہیموتی نندن بہوگنا گڑھوال یونیورسٹی ، وشو بھارتی ، سینٹرل یونیورسٹی آف راجستھان ، سینٹرل یونیورسٹی آف کیرالہ ، اندرا گاندھی نیشنل ٹرائبل یونیورسٹی ، منی پور یونیورسٹی ، ڈاکٹر ہری سنگھ گوڑ وشو وِدیالیہ ، سینٹرل یونیورسٹی آف ہماچل پردیش ، سینٹرل یونیورسٹی آف ہریانہ ، شری لال بہادر شاستری نیشنل سنسکرت یونیورسٹی اور نیشنل سنسکرت یونیورسٹی میں یوگا کے شعبے قائم کئے گئے ہیں ۔ یو جی سی نے جنوری ، 2017 ء کے بعد سے نیشنل ایلی جیبلٹی ٹسٹ ( نیٹ ) میں یوگا کو ایک نئے مضمون کے طور پر متعارف کرایا ہے ۔ اس کے علاوہ ، اعلیٰ تعلیم سے متعلق کل ہند سروے ( اے آئی ایس ایچ ای ) کے پورٹل پر دستیاب معلومات کے مطابق 20-2019 ء میں 306 یونیورسٹیاں اور 182 کالج یوگا کے مضمون میں مختلف کورس فراہم کر رہے ہیں ۔
یو جی سی نے بتایا ہے کہ اُس نے یوگا کورس شروع کرنے کے لئے شمال مشرقی خطے کی یونیورسٹیوں کو کوئی مخصوص فنڈ جاری نہیں کیا ہے۔
یو جی سی نے مطلع کیا ہے کہ یوگا کے نئے شعبے کھولنے کی تجویز فروری ، 2019 ء میں تری پورہ یونیورسٹی سے موصول ہوئی تھی ۔ تری پورہ یونیورسٹی کی تجویز پر غور کرتے ہوئے ، اِس مقصد کے لئے یو جی سی کے ذریعے قائم کردہ ماہرین کی کمیٹی نے نظر ثانی شدہ تجویز داخل کرنے کی سفارش کی تھی اور یونیورسٹی نے کوئی نظر ثانی شدہ تجویز نہیں بھیجی ہے ۔ اس کے علاوہ ، یو جی سی نے منی پور یونیورسٹی میں چار تدریسی پوزیشنوں اور پانچ تربیتی فیکلٹی کے لئے یوگا کے شعبے کو منظوری دی ہے ۔
یہ معلومات آج تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 3508
(Release ID: 1811679)
Visitor Counter : 106