وزارت دفاع

بھارتی فضایئہ نے چیتک ہیلی کاپٹر کی ڈائمنڈ جوبلی منائی

Posted On: 30 MAR 2022 3:52PM by PIB Delhi

بھارتی مسلح افواج کے ساز و سامان میں چیتک ہیلی کاپٹر نے قوم کی خدمت کے شاندار 60 سال مکمل کر لئے ہیں ۔ اس تاریخی واقعے کی یاد میں  ’’ چیتک – آتم نربھرتا ، بہو وِگیتا ایوم وشو ستتا  کے چھ گورو شالی دَشک ‘‘  (चेतक आत्मनिर्भरता, बहुविज्ञता एवं विश्वस्तता के छः गौरवशाली दशक ) کے موضوع کے ساتھ  ’ یشسوت شَٹ دَشکم ‘ (यशस्वत् षट् दशकम् )کے عنوان سے ایک کنکلیو کا اہتمام 2 اپریل ، 2022 ء کو کیا جا رہا ہے ۔  اس کنکلیو کا اہتمام بھارتی فضائیہ کے تربیتی کمان کی سرپرستی میں حاکم پیٹ ایئر فورس اسٹیشن  پر کیا جا رہا ہے ۔

         محترم وزیر دفاع نے ، اِس موقع پر  مہمانِ خصوصی کی دعوت قبول کر لی ہے ۔ سکندر آباد کے نیشنل انڈسٹریل  سکیورٹی اکیڈمی کنونشن سینٹر پر  منعقد ہونے والی کانفرنس میں فضائیہ کے سربراہ ،  تینوں افواج کے ہیلی کاپٹر کے شعبوں سے جڑے موجودہ اور ریٹائرڈ سینئر افسران ، وزارتِ دفاع ، انڈین کوسٹ گارڈ  اور ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹیڈ کے افسران شرکت کریں گے ۔

          اس کانفرنس کا مقصد   ملک میں ہیلی کاپٹر کے آپریشن کی چھ دہائیوں کو اجاگر کرنے کی خاطر ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا اور خاص طور پر چیتک ہیلی کاپٹر کی کارروائیوں کو اجاگر کرنا ہے ۔  اس تقریب  میں مباحثے ، ممتاز مقررین کے ذریعے خطابات  اور ممتاز افراد اور فوجیوں کے ذریعے واقعات کی پیشکش کی جائے گی ۔  سامعین کو  ہیلی کاپٹر کے ارتقاء ، اس کے آپریشن ، ٹیکنا لوجی اور مستقبل میں محاذ جنگ کے امکانات کے بارے میں بھی مفید معلومات حاصل ہوں گی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 3509



(Release ID: 1811676) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Gujarati , Hindi , Tamil