دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ارضیاتی اشارے کے ذریعے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی)-III


دیہی سڑکوں کی شناخت اور درجہ بندی کرنے کے لیے وزارت نے ’ٹریس میپ‘ تیار کیا تھا

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی)-III کا راستوں اور بڑے دیہی لنکس کے ذریعے 1,25,000 کلومیٹر کے استحکام کا تصور

Posted On: 30 MAR 2022 5:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی:30؍مارچ2022: دیہی ترقیات کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں معلومات فراہم کی کہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی)- IIIسال 2019 میں 1,25,000 کلومیٹر کے راستوں اور بڑے دیہی لنکس کے ذریعے بستیوں کو جوڑنے کے لیے گرامین زرعی منڈیوں (گرام)، ہائر سیکنڈری اسکولوں اور اسپتالوں سے مربوط کرنے کے لیے شروع کی گئی تھی۔ (پی ایم جی ایس وائی) - III کے تحت تجاویز کے انتخاب اور تصدیق میں جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) کا استعمال کرتے ہوئے مدد کی جارہی ہے۔ دیہی سڑکوں کے نیٹ ورک اور بستیوں کو جی آئی ایس پر ڈیجیٹل کیا گیا ہے۔ ایک جیو ٹیگنگ پر مبنی موبائل سروے اہم دیہی سہولیات اور دلچسپی کے مقامات جیسے اسکول، ہسپتال اور بازاروں کی نشاندہی کرنے کے لیے کیا گیا تھا اور اسے جیو ٹیگ کیا گیا تھا۔

’’ٹریس میپ‘‘ کے نام سے ایک جدید ترین نیٹ ورک پلاننگ الگورتھم وزارت نے تیار کیا ہے تاکہ آبادی کی بنیاد پر دیہی سڑکوں کی شناخت اور درجہ بندی کی جائے۔ ایسی سڑکوں کی بنیاد پر ہر گاؤں سے اس کی قریبی سہولیات تک جانے والے راستے کا پتہ لگایا جائے اور پھر دیہی بھارت میں سڑک کے ہر حصے کی اہمیت کو پہچاننے کے لیے معلومات اکٹھا کیا جائے۔

ریاستوں کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کا مزید آڈٹ سیٹلائٹ امیجری کا استعمال کرتے ہوئے کیا جاتا ہے تاکہ اس بات کی تصدیق کی جاسکے کہ آیا سڑک کی تجاویز پی ایم جی ایس وائی - III کے مقاصد کو پورا کر رہی ہیں۔

پی ایم جی ایس وائی- III روٹس اور بڑے دیہی لنکس کے ذریعے 1,25,000 کلومیٹر کے استحکام کا تصور کرتا ہے جس کی تخمینہ لاگت 80,250 کروڑ روپے ہے۔ 1,25,000 کلومیٹر کے مختص کردہ ہدف کے مقابلے میں 77,129 کلومیٹر سڑک کی لمبائی پہلے ہی منظور کی جاچکی ہے جس کی تخمینہ لاگت ضمیمہ میں دی گئی ریاست وار تفصیلات کے مطابق 51,881 کروڑ روپے ہے۔ ریاست ہماچل پردیش کو پی ایم جی ایس وائی - III کے تحت 3,125 کلومیٹر کا ہدف مختص کیا گیا ہے۔

پی ایم جی ایس وائی کے پروگرام رہنما خطوط کے مطابق پروگرام کے تحت تعمیر کی گئی سڑکوں کی دیکھ بھال ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے اور تمام سڑکوں کے کاموں کا احاطہ ابتدائی پانچ سال کے دیکھ بھال کے معاہدوں کے ساتھ کیا جاتا ہے جو تعمیراتی معاہدے کے ساتھ معیاری بولی کی دستاویز کے مطابق اسی ٹھیکیدار کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ کنٹریکٹ کی خدمت کے لیے دیکھ بھال کے فنڈز کو ریاستی حکومتوں کے ذریعہ بجٹ بنانا اور ریاستی دیہی سڑکوں کی ترقی کی ایجنسیوں (ایس آر آر ڈی اے) کے اختیار میں ایک علیحدہ دیکھ بھال کے کھاتے میں رکھنا ضروری ہے۔ تعمیراتی دیکھ بھال کے بعد 5 سال کی میعاد ختم ہونے پر پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کو علاقائی رکھ رکھاؤ کنٹریکٹ کے تحت رکھنا ضروری ہے، جس میں 5 سال کی دیکھ بھال شامل ہے جس میں وقتاً فوقتاً رکھ رکھاؤ چکر کے مطابق تجدید بھی شامل ہے، جس کے لیے ریاستی حکومتیں بھی مالی امداد کرتی ہیں۔

ڈیزائن لائف کے 10 سال مکمل ہونے سے پہلے پی ایم جی ایس وائی- III کے تحت کسی بھی سڑک کو استحکام کے لیے نہیں لیا جا سکتا ہے۔ پی ایم جی ایس وائی- III پروگرام کے مقاصد کو پورا کرنے والے راستوں اور بڑے دیہی لنکس کی جدید کاری اور استحکام کے لیے ہے۔ پرانی سڑکوں کی دیکھ بھال پی ایم جی ایس وائی- III کے تحت نہیں آتی ہے۔ تاہم پی ایم جی ایس وائی- III کے تحت تعمیر کی جا رہی سڑکوں کی دیکھ بھال ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتوں کو کرنی ہے جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے۔

ضمیمہ

پی ایم جی ایس وائی- III کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی ریاست وار تفصیلات

نمبر شمار

ریاست کانام

سڑکوں کی تعداد

سڑک کی لمبائی کلو میٹر میں

پُل

پروجیکٹس کی مالیات (کروڑ روپئے میں)

1

آندھراپردیش

299

2,314

2

1,291

2

آسام

429

2,760

0

1,955

3

بہار

169

1,390

39

1,197

4

چھتیس گڑھ

535

5,612

28

3,428

5

گجرات

304

3,015

0

1,750

6

ہریانہ

203

1,906

0

933

7

جھارکھنڈ

108

979

0

630

8

کرناٹک

794

5,402

101

3,588

9

کیرالا

143

686

0

472

10

مدھیہ پردیش

986

11,391

340

7,972

11

مہاراشٹر

430

2,926

0

2,177

12

اڈیشہ

985

6,478

71

4,032

13

پنجاب

206

2,084

16

1,541

14

راجستھان

611

5,821

6

3,122

15

تملناڈو

880

3,198

0

1,817

16

تلنگانہ

356

2,396

100

1,730

17

اترپردیش

2,534

18,770

5

14,246

 

کُل

9,972

77,129

708

51,881

 

************

ش ح۔م ع۔ع ن

 (U: 3528)


(Release ID: 1811663) Visitor Counter : 143


Read this release in: English