الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

'ڈیجیٹل سنسد' ڈیجیٹل حکمرانی کے وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھائے گی:  ڈیجیٹل ناگرک


ڈیجیٹل انڈیا ہماری نئی پارلیمنٹ کو ڈیجیٹل سنسد کے ساتھ چلائے گا- یہ ایک ہائی ٹیک پلیٹ فارم ہے جو اراکین پارلیمنٹ، پارلیمنٹ، شہریوں اور حکومت کو بااختیار اور مربوط بنائے گا:  راجیو چندر شیکھر

بھارت ڈیجیٹل جمہوریت کی ایک روشن مثال بنے گا:  راجیو چندر شیکھر

Posted On: 30 MAR 2022 5:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 مارچ 2022:

سینٹرل وسٹا پروجیکٹ بھارت کی پارلیمنٹ کے لیے نئی سہولیات اور بھارت سرکار کی تمام وزارتوں کے لیے ایک موثر اور پائیدار مرکزی سیکرٹریٹ کی تعمیر کے ذریعے حکم رانی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔ نئے ایوان پارلیمان کو فطری طور پر جدید ترین ٹیکنالوجیوں سے لیس ہونا چاہیے تاکہ اس کے تمام اراکین اور اسٹیک ہولڈرز کو مکمل طور پر نیا تجربہ فراہم کیا جاسکے۔

بھارت کے وزیر اعظم نئی پارلیمنٹ کو آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے مشاہد کے طور پر تصور کرتے ہیں جہاں اکیسویں صدی کے بھارت کے عزائم کو پورا کیا جائے گا۔ یہ تصور کیا گیا ہے کہ نئی پارلیمنٹ 2022 میں آزادی کی 75 ویں سالگرہ میں 'نئے بھارت' کی ضروریات اور امنگوں کے مطابق ہوگی۔

نئے بنیادی ڈھانچے کو جدید ترین ٹیکنالوجیوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اور ارکان پارلیمان اور اسٹیک ہولڈروں کو اپنے فرائض کو موثر طریقے سے انجام دینے کے قابل بنانے کے لیے وزارت الیکٹرانکس اور آئی ٹی ڈیجیٹل سنسد تیار کر رہی ہے جو شہریوں، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈروں کو یکجا کرنے کا پلیٹ فارم ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-03-30at5.25.15PMEVA4.jpeg

ڈیجیٹل سنسد کے وسیع فریم ورک پر تبادلہ خیال اور مشاورت کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین پارلیمنٹ کے ایک گروپ کے لیے آج ایک پریزینٹیشن کا انعقاد کیا گیا تھا۔

ارکان پارلیمان کے سامنے ڈیجیٹل سنسد کے تصور، اہم خصوصیات اور خوبیوں کو متعارف کرواتے ہوئے الیکٹرانکس اور آئی ٹی، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے اس پلیٹ فارم کو "آگے بڑھنے والا" قرار دیا جو وزیر اعظم نریندر مودی کے حکومت کی ڈیجیٹلائزیشن اور شہریوں کے ساتھ رابطے کو فروغ دینے کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ یہ ایک 'ون اسٹاپ، سیم لیس، پیپر لیس اور ایک جدید پلیٹ فارم ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ ترقی، جدید کاری اور جدت طرازی جاری رکھے گا۔

پہلا ورژن 140 دنوں میں جاری کیا جائے گا جس کے بعد ورژن 2 بارہ ماہ اور ورژن 3، اس کے بعد آئیں گے۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت نیشنل انفارمیٹک سینٹر (این آئی سی) 3 سال کے اندر ایپ کے 3 ورژن تیار کرے گا جس میں بھارتی پارلیمنٹ کے پورے کام کاج کا احاطہ کیا جائے گا۔

بھارت حکم رانی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے شہریوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کی خاطر ٹیکنالوجی کے استعمال میں ایک نمایاں قوم بن گیا ہے۔ یہ ڈیجیٹل ادایگیوں، ڈیجیٹل شناخت، ٹیکنالوجی سے چلنے والی کوویڈ ویکسینیشن مہم، فنٹیک اور انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنے میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔ پہلے ہی بھارت اپنی مضبوط جمہوری اقدار اور واضح پارلیمانی طریقہ کار اور طور طریقوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ جلد ہی بھارت اپنی ڈیجیٹل جمہوریت کے لیے جانا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ آنے والے برسوں میں ٹیکنالوجی ہماری جمہوریت کو ڈرامائی طور پر بہتر بنا دے گی اور اے آئی، اینالیٹکس، بلاک چین وغیرہ جیسے ابھرتے ہوئے آلات کا بھرپور استعمال ہوگا۔

جناب. ششی تھرور، جناب جینت سنہا، جناب ونے سہسرابدھے، جناب امر پٹنائک، جناب بینوئے وسوم، محترمہ پرینکا چترویدی، محترمہ وندنا چوہان نے بھی آج اس پریزینٹیشن میں شرکت کی۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 3525

 


(Release ID: 1811633) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi