وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی نے ہندوستان ایروناٹکس لیمٹیڈ سے بھارتی فضائیہ (دس) اور بھارتی فوج کے لیے (پانچ) 15 ہلکے جنگی ہیلی کاپٹروں (ایل سی ایچ) کی لمیٹڈ سیریز پروڈکشن (ایل ایس پی) کی خریداری کو منظوری دی

Posted On: 30 MAR 2022 5:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 مارچ 2022:

سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی ایس) کا اجلاس 30 مارچ 2022 کو نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہوا۔ سی سی ایس نے 377 کروڑ روپے کی مالیت کی انفراسٹرکچر منظوریوں کے ساتھ 3887 کروڑ روپے کی لاگت سے 15 لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) لمیٹڈ سیریز پروڈکشن کی خریداری کو منظوری دے دی ہے۔

لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر لمیٹڈ سیریز پروڈکشن (ایل ایس پی) ایک دیسی طور پر ڈیزائن کردہ اور تیار کردہ جدید جنگی ہیلی کاپٹر ہے جس میں تقریباً 45 فیصد دیسی مواد ہے جو ایس پی ورژن کے لیے بتدریج بڑھ کر 55 فیصد سے زیادہ ہو جائے گا۔

یہ ہیلی کاپٹر سست رفتار طیاروں اور ریموٹلی پائلٹڈ ایئرکرافٹ (آر پی اے)، اونچائی والے بنکر بسٹنگ آپریشنز، جنگل اور شہری ماحول میں انسداد شورش کارروائیوں اور زمینی فوجوں کی معاونت، جنگی تلاش اور ریلیف (سی ایس اے آر)، دشمن کی فضائی دفاعی  تنصیبات کو تباہ کرنے  (ڈی ای اے ڈی)، انسداد شورش (سی آئی) کارروائیوں، اونچائی پر بنکر بسٹنگ آپریشنز، جنگل اور شہری ماحول میں انسداد شورش کی کارروائیوں اور معاونت کے کردار ادا کرنے کے لیے مطلوبہ چستی، تدبیر، توسیعی رینج، چوبیس گھنٹے، ہر موسم میں جنگی صلاحیت سے لیس ہے۔ زمینی افواج اور بھارتی فضائیہ اور بھارتی فوج کی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ ایک طاقتور پلیٹ فارم ہوگا۔

جدید ترین ٹیکنالوجیوں اور سسٹم سے موافق خصوصیات جیسے بصری، سمعی، ریڈار اور آئی آر سگنیچر اور بہتر بقا کے لیے کریش ورتھی نیس فیچرز جیسے اسٹیلتھ خصوصیات سے لیس ہوگا۔ گلاس کاک پٹ اور کمپوزٹ ایئرفریم ڈھانچے جیسی متعدد اہم ہوابازی ٹیکنالوجیوں کو دیسی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ مستقبل کا سیریز پروڈکشن ورژن مزید جدید اور دیسی نظاموں پر مشتمل ہوگا۔

آتم نربھر بھارت مہم کے تحت بھارت دفاعی شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجیوں اور نظاموں کو دیسی طور پر ڈیزائن کرنے اور تیار کرنے کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ ایچ اے ایل کے ذریعے ایل سی ایچ کی تیاری سے آتم نربھر بھارت پہل کو مزید تقویت ملے گی اور ملک میں دفاعی پیداوار اور دفاعی صنعت کی دیسی کاری کو فروغ ملے گا۔ ایل سی ایچ کی پیداوار سے ملک میں جنگی ہیلی کاپٹروں کے لیے درآمدی انحصار میں کمی آئے گی۔ ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر پہلے ہی درآمدی پابندی  کی فہرست میں شامل ہیں۔ جنگی مشن کے لیے تعمیر کردہ اپنی ہمہ گیر خصوصیات کے ساتھ، ایل سی ایچ برآمدی صلاحیت کا حامل ہے۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 3527

 



(Release ID: 1811625) Visitor Counter : 231


Read this release in: English , Hindi , Marathi