پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج اداروں کے لیے بجٹ کا تخمینہ مالی سال 2022-23 کے لیے پنچایتی راج اداروں کو مختلف راست اور بالواسطہ فوائد کے لیے 678.20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 MAR 2022 4:53PM by PIB Delhi

مالی سال 2022-23 کے لیے پنچایتی راج کی وزارت کے لیے کل بجٹ کا تخمینہ 868.57 کروڑ روپے ہے، جس میں سے 678.20 کروڑ روپے پنچایتی راج اداروں (PRIs) کو مختلف راست اور بالواسطہ فوائد کے لیے مختص کیے گئے ہیں جیسے کہ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (RGSA) اسکیم، شفاف، جوابدہ اور مؤثر مقامی حکومتی انتظامیہ کو یقینی بنانے کے لیے پنچایت کی ترغیبی (IoP) اسکیم اور پنچایتوں کی ڈجیٹلائزیشن کے تحت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے PRIs کو مالی مراعات فراہم کرتی ہے۔

مرکزی مالیاتی کمیشن گرانٹس کے تحت مختص کردہ/ جاری کیے گئے ریاستی فنڈ کی تفصیلات، RGSA اور IoP کی اسکیمیں جن میں ریاست تمل ناڈو شامل ہے ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

 

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

 

 **************

 

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 3516


(ریلیز آئی ڈی: 1811613) وزیٹر کاؤنٹر : 136
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , Manipuri