کانکنی کی وزارت

بھارتی ہمالیائی خطے کے ارضیاتی ورثے کے مقامات

Posted On: 30 MAR 2022 3:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 مارچ 2022:

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) نے بھارت میں بھارتی ہمالیائی خطہ میں دو ارضیاتی ورثے کے مقامات کی شناخت کی ہے۔ ہمالیائی خطہ میں جی ایس آئی کے ذریعہ شناخت کیے گئے ان دو مقامات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

ریاست

مقام کا نام

جگہ

مقام کے بارے میں مختصر معلومات

ہماچل پردیش

سیوالک فوسل پارک

سکیتی، ضلع سرمور

سیوالک فوسل پارک میں ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کے باقیات کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے جسے پلیو -وسط حیاتی دور کے علاقہ کے سیوالک پتھروں سے حاصل کیا گیا ہے۔ سیوالک تلچھٹ کے جمع ہونے کا عمل تنگ لینیئر ڈپریشن میں ہوا، جسے ’فور ڈیپ‘ کہا جاتا ہے، جس نے ہمالیہ کے سامنے عصر اوسط میں اپنے عروج کے آغاز کے بعد سے ترقی کرنا شروع کر دیا تھا۔

سکم

اسٹرومیٹولائٹ بیئرنگ ڈولومائٹ/ بکسا فارمیشن کا چوناپتھر

میملی، نامچی، ساؤتھ ڈسٹرکٹ کے نزدیک

میملی میں واقع اس ارضیاتی ورثے نے بکسا فارمیشن کی لیتھو یونٹس کو ظاہر کیا ہے۔ ڈولواسٹون کافی حد تک مٹی کے تودے ہوتے ہیں (پری کیمبرئین الگل ڈھانچے)۔ یہ مقام سکم ہمالیہ میں شروعاتی زندگی کی نایاب  مثالیں فراہم کرتا ہے۔

بھارتی ہمالیائی خطے کے یہ دو ارضیاتی ورثے والے مقامات معدوم ہونے کے دہانے پر نہیں ہیں۔ ان مقامات کی نگرانی متعلقہ ریاستوں  کے ذریعہ کی جاتی ہے۔

کانکنی کی وزارت نے موجودہ قدیم یادگاروں اور آثارقدیمہ  کے مقامات اور باقیات ایکٹ 1958 (2010 میں ترمیم شدہ) کے دائرہ کار کے تحت، اس ایکٹ میں موزوں ترمیم کرکے، جی ایس آئی کے ذریعہ ارضیاتی ورثے والے مقامات قرار دیے گئے ان مقامات کی شمولیت کے امکان کو تلاشنے کے لیے وزارت ثقافت سے رابطہ قائم کیا ہے۔

 

*****

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3510



(Release ID: 1811517) Visitor Counter : 128


Read this release in: English