سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سڑک کے منصوبوں کی وجہ سے درختوں کی  کٹائی

Posted On: 30 MAR 2022 1:14PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی ہے کہ ایک پالیسی کے طور پر قومی شاہراہوں کے پراجیکٹس کے نفاذ کے لیے زمین کی معمولی پٹی میں کم سے کم درختوں کی کٹائی کی جاتی ہے۔ کئی بار، رائٹ آف وے (آر او ڈبلیو) کو کم کر دیا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کم سے کم درختوں کی کٹائی کی جائے۔ قومی شاہراہوں کے منصوبوں کی وجہ سے اب تک ماحولیات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہے۔ اس کے بجائے ماحول پر معمولی مثبت اثر پڑ سکتا ہے کیونکہ کٹے ہوئے درختوں کی جگہ زیادہ درخت لگائے جاتے ہیں۔ وزارت نے ان کے  کٹنے کی جگہ  پر ہی درخت کی پیوند کاری کے لیے ٹیکنالوجی اور مہارت کو بروئے کار لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اس مشن پر کام جاری ہے۔

کاٹے جانے والے درختوں کے بدلے لگائے گئے درخت بہت زیادہ ہیں۔ مزید برآں، آر او ڈبلیو اور کراس سیکشنل  ترتیب کی دستیابی کے لحاظ سے شاہراہ کے منصوبوں میں سڑک کے دونوں طرف  پود ھ کاری اورسڑک کے وسط میں پودھ کاری شامل ہیں۔

****************

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 3488



(Release ID: 1811411) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Bengali