کامرس اور صنعت کی وزارتہ

دوبئی میں ہندوستانی پویلین ایک مستقل پویلین بنا رہے گا – جناب پیوش گوئل


ہندوستان دوبئی میں منصوبہ بند اختراعی دائرے میں قابل فخر مقام پانے کے لیے یو اے ای کا شکر گزار ہے جو اعتماد اور ہماری شراکت داری کی طاقت  بنے رہنے کی علامت کے طور پر نمائندگی کرے گا: جناب گوئل

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات ہماری معیشتوں کی تکمیلی نوعیت کی وجہ سے فطری شراکت دار ہیں اور بڑھتی ہوئی تجارت ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان تال میل کو ظاہر کرےگی: جناب گوئل

 جناب گوئل نے کووڈ-19 وبا کی وجہ سے دو سال کی تاخیر کے باوجود دوبئی عالمی ایکسپو کی شاندار کامیابی کے لیے یو اے ای قیادت کی ستائش کی

Posted On: 29 MAR 2022 9:05PM by PIB Delhi

تجارت وصنعت، امور صارفین اور خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج اعلان کیا کہ دوبئی میں ہندوستانی پویلین مستقل ایک پویلین بنا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان دوبئی میں منصوبہ بند اختراعی دائرے میں قابل فخر مقام حاصل کرنے کے لیے یو اے ای کا شکر گزار ہے جو اعتماد اور ہماری شراکت داری کی قوت کی ایک علامت کے طور پر نمائندگی کرے گا۔

جناب گوئل نے دوبئی میں عالمی ایکسپو 2020 میں ہندوستان کے یوم اعجاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایکسپو میں ہندوستان کو قابل فخر مقام ملنے کے لیے دوبئی کا شکریہ۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستانی پویلین نے گذشتہ ہفتہ  1.7 ملین لوگوں کی آمد کا سنگ میل طے کیا ہے۔ غالباً دوبئی ایکسپو میں 3 یا 4 پویلین میں سے یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

رواں مالی سال میں ہندوستان کی کل 400 بلین امریکی ڈالر کی برآمدات میں سے یو اے ای کے ساتھ تقریباً 26 بلین امریکی ڈالر  کےتعاون پر جناب گوئل نے کہا کہ یو اے ای ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی برآمداتی منڈی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں ہم اس میں اضافے کی امید رکھتے ہیں۔ ہندوستان یو اے ای میں کاروباریت کا ہب ہے۔ ہم نے  صلاحیت اور سرمایہ کار دوست پالیسیاں فراہم کی ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  اور یو اے ای کے عزت مآب شیخ محمد بن زائد النہیان کی قیادت کی نشاندہی کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ اعتماد، ہندوستان یو اے ای رشتے کا تعین کرنے والا عنصر ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج ہم اپنی معیشتوں کی تکمیلی نوعیت کی وجہ سے فطری شراکت دار ہیں اور بڑھتی ہوئی تجارت ہمارے دونوں ملکوں کے تال میل کو ہمیشہ ظاہر کرے گا، ہمارے ابدی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ہمارے تعلقات خوشگوار ہوں گے، مضبوط سے مضبوط تر ہوں گے اور آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے بڑے مواقع دیکھنے کو ملیں گے۔

جناب گوئل نے دوبئی ورلڈ ایکسپو کی شاندار کامیابی اور اپنی افتتاح سے گذشتہ 6 مہینوں میں 25 ملین تک کی تعداد کو عبور کرنے کے ساتھ اس کے انعقاد کی انتھک کوششوں کے لیے یو اے ای قیادت کی ستائش کی۔

انھوں نے کووڈ-19 وبا کی وجہ سے ورلڈ ایکسپو کے انعقاد میں دو سال کی تاخیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دوبئی ایکسپو مشکلات پر ہمت کی جیت کی ایک روشن مثال بھی رہے گا۔

جناب گوئل نے کہا کہ دوبئی ایکسپو کے انعقاد کی مدت کے دوران ہندوستان اور یو اے ای نے جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی اے پی اے) پر مذاکرات کئے جو مذاکرات کے ذریعے  اب تک کی سب سے تیز دو طرفہ آزاد تجارتی معاہدہ ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ 18 فروری 2022 کو دونوں ممالک نے سی ای پی اے پر دستخط کئے اور انڈیا- یو اے ای مشترکہ وژن دستاویز کی نقاب کشائی کی۔

جناب گوئل نے کہا کہ سی ای پی اے معاہدہ کے حصے کے طور پر یو اے ای میں ہندوستان کا باوقار ٹیکنالوجی کا ہندوستانی ادارہ (آئی آئی ٹی) اپنا پہلا بیرون ملک میں کیمپس کھولے گا۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ح س  ۔ع ح ۔ را 

 U. No. 3483



(Release ID: 1811410) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi