کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) کے تحت ہندوستان-متحدہ عرب امارات کی تجارت 2030 تک  250 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کی صلاحیت ہے – جناب پیوش گوئل


ہندوستان، متحدہ عرب امارات کو ایک اسٹرٹیجک شراکت دار اور ایک دوست کے طور پر دیکھتاہے جو ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے – جناب گوئل

ہندوستان کو امید ہے کہ آزادی کے 75ویں سال کے دوران اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام سے  کم از کم 75  یونیکورنس ملیں گے – جناب گوئل

وبا کے  عروج پر پہنچنے کے باوجود بھی ہندوستان نے  ہر ایک بین الاقوامی عہد کی تکمیل کی – جناب گوئل

Posted On: 29 MAR 2022 6:56PM by PIB Delhi

تجارت وصنعت ، امور صارفین، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ  انڈیا-  متحدہ عرب امارات  سی ای پی اے کے تحت  حالانکہ ابتدائی ہدف 100 بلین امریکی ڈالر تھا  جسے 2030 تک اشیاء اور خدمات میں 250 بلین امریکی ڈالر کی تجارت حاصل کرنا ممکن ہے۔ وہ آج دوبئی میں ’ورلڈ گورنمنٹ سمٹ- اسپارکنگ ایمرجنگ اکنامیز‘ کے مجمع سے خطاب کر رہے تھے۔

 ہندوستان- متحدہ عرب امارات  جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان یو اے ای کو ایک دوست کے طور پر دیکھتا ہے جو ہندوستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہا ہے۔ یو اے ای میں ہند نژاد افراد کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ  کووڈ کے دوران یو اے ای کی حکومت نے ان کی بہت اچھے طریقے سے دیکھ بھال کی۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان رشتے تجارت کی جہت سے بہت آگے بڑھے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد واحترام اور ثقافتی وابستگی واقعی مثالی ہے۔

انھوں نے بتایا وشنو پران میں  ’سیامنتک‘ ہیرے کا ایک بیانیہ ہے جس میں خوشحالی لانے کی طاقت ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ جواہرات ہماری ثقافت اور روایت کا حصہ رہے ہیں اور یہ سماج کے طور طریقوں اور اس کے حالات کی ایک علامت کے طور پر نمائندگی کرتے ہیں۔

جی اینڈ جے شعبےمیں تقریباً 35 بلین امریکی ڈالر کی برآمدات ہوئی ہے جو رواں مالی سال میں 400 بلین ہندوستان کے درآمدات کے ہدف کا تقریباً 10 فیصد ہے۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ح س  ۔ع ح ۔ را 

 U. No. 3484


(Release ID: 1811341) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi , Telugu